• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

webmaster by webmaster
جون 27, 2026
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے پرامن، باوقار اور منظم انعقاد پر پنجاب کی تمام انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا، "الحمدللہ… شاباش ٹیم پنجاب”، اور کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محرم الحرام کا پرامن، باوقار اور منظم انعقاد ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد پر تمام صوبائی وزراء، اراکینِ پنجاب اسمبلی، ضلعی انتظامیہ، پنجاب پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب، محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ کے تمام افسران اور اہلکاروں کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہیں، جنہوں نے دن رات محنت کرکے اپنے فرائض انجام دیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود عزاداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے۔ جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کی گئیں، عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا اور گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے سموگ گنز کے ذریعے پانی کی پھوار کا انتظام کیا گیا، جس سے عزاداروں کو نمایاں سہولت ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنایا، جبکہ تمام اداروں کے باہمی تعاون اور ٹیم ورک نے ایک بہترین مثال قائم کی۔

مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ جھلسا دینے والی گرمی کے باوجود پولیس کے افسران اور اہلکار سڑکوں پر متحرک رہے اور موسم کی سختی کی پروا کیے بغیر عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی فرض شناسی اور شب و روز محنت کی بدولت عاشورہ انتہائی پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ عوام کی خدمت کو ترجیح دینے والے تمام بہادر جوان قابلِ تحسین ہیں۔ "آپ ہمارا فخر ہیں، جیتے رہیے۔”

Post Views: 165
Tags: lahore news
Previous Post

لیہ ۔ انتظار ختم ، گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا،10 بسیں پہنچ گئیں

Next Post

جی ٹی ایس سے گرین بس تک … تحریر: انجم صحرائی

Next Post
جی ٹی ایس سے گرین بس تک … تحریر: انجم صحرائی

جی ٹی ایس سے گرین بس تک ... تحریر: انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے پرامن، باوقار اور منظم انعقاد پر پنجاب کی تمام انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا، "الحمدللہ... شاباش ٹیم پنجاب"، اور کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محرم الحرام کا پرامن، باوقار اور منظم انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد پر تمام صوبائی وزراء، اراکینِ پنجاب اسمبلی، ضلعی انتظامیہ، پنجاب پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب، محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ کے تمام افسران اور اہلکاروں کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہیں، جنہوں نے دن رات محنت کرکے اپنے فرائض انجام دیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود عزاداروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے۔ جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کی گئیں، عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا اور گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے سموگ گنز کے ذریعے پانی کی پھوار کا انتظام کیا گیا، جس سے عزاداروں کو نمایاں سہولت ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنایا، جبکہ تمام اداروں کے باہمی تعاون اور ٹیم ورک نے ایک بہترین مثال قائم کی۔ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ جھلسا دینے والی گرمی کے باوجود پولیس کے افسران اور اہلکار سڑکوں پر متحرک رہے اور موسم کی سختی کی پروا کیے بغیر عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی فرض شناسی اور شب و روز محنت کی بدولت عاشورہ انتہائی پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ عوام کی خدمت کو ترجیح دینے والے تمام بہادر جوان قابلِ تحسین ہیں۔ "آپ ہمارا فخر ہیں، جیتے رہیے۔"
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.