لیہ، ( صبح پا کستان ) لیہ میں گرین بس سروس کا آغاز جلد، 10 بسیں ضلع پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع لیہ میں جدید گرین بس سروس کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 10 گرین بسیں لیہ پہنچ چکی ہیں جبکہ سروس کے باقاعدہ آغاز کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا ہے کہ گرین بس سروس میں کل 15 بسیں استعمال ہوں گی۔ 10 گرین بسیں لیہ پہنچ چکی ہیں جبکہ 5 گرین بسیں جلد کاروان میں شامل ہو جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرین بس سروس کے آغاز سے شہریوں کو جدید اور باوقار سفری سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے آسان، محفوظ اور معیاری سفر کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تیاریاں جلد مکمل کرکے گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








