• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پی ای سی کا زیرو وزٹ یونیورسٹی آف لیہ کی تعلیمی استعداد پر اعتماد کا مظہر ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر

webmaster by webmaster
جون 15, 2026
in جنوبی پنجاب, لیہ نیوز
0
کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پی ای سی کا زیرو وزٹ یونیورسٹی آف لیہ کی تعلیمی  استعداد پر اعتماد کا مظہر ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر

لیہ(صبح پا کستان)یونیورسٹی آف لیہ کی بڑی کامیابی، بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا پہلا وزٹ مکمل۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم کا استقبال کیا۔تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف لیہ نے تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی ٹیم کا پہلا زیرو وزٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر نے ٹیم کا استقبال کیا اور یونیورسٹی میں انجینئرنگ تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔پی ای سی کی ٹیم کی سربراہی انجینئر ڈاکٹر عثمان یونس نے کی جبکہ انجینئر فارقلیط بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ ابتدائی اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر عابد علی، ٹریژرار شعیب خان، کنٹرولر امتحانات راشد کلاسرہ، ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر ذیشان کھوکھر، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر اظہر عباس خان اور انچارج لائبریری ڈاکٹر طاہرہ عباس نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمپیوٹر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران انجینئر ڈاکٹر محمد فہیم خلیل پراچہ، انجینئر رمیز فاروق، انجینئر محمد بلال میرانی ، انجینئر غلام قادر، انجینئر امجد ریاض اور انجینئر فاریہ ملک نے پروگرام کے نصاب، فیکلٹی، لیبارٹریز اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں ٹیم نے یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر، جدید کلاس رومز، کمپیوٹر انجینئرنگ لیبارٹریز، مرکزی لائبریری، فیکلٹی دفاتر اور دیگر تدریسی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور دستیاب وسائل و انتظامات کا معائنہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹی آف لیہ معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پی ای سی کا زیرو وزٹ یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی اور ادارہ جاتی استعداد پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی باقاعدہ منظوری سے خطے کے نوجوانوں کو انجینئرنگ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور مقامی سطح پر جدید تکنیکی افرادی قوت کی تیاری میں مدد ملے گی۔انہوں نے فیکلٹی، انتظامی افسران اور متعلقہ شعبہ جات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کامیابی کو یونیورسٹی اور ضلع لیہ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

Post Views: 112
Tags: layyah nesw
Previous Post

لیّہ کی سیاست کے دو درخشندہ ستارے: ملک غلام حیدر تھند اور ملک نیاز احمد جکھڑ .. تحریر: انجم صحرائی

Next Post

لیہ ۔ ای سی سی ای اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپس مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لیہ(صبح پا کستان)یونیورسٹی آف لیہ کی بڑی کامیابی، بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا پہلا وزٹ مکمل۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم کا استقبال کیا۔تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف لیہ نے تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی ٹیم کا پہلا زیرو وزٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر نے ٹیم کا استقبال کیا اور یونیورسٹی میں انجینئرنگ تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔پی ای سی کی ٹیم کی سربراہی انجینئر ڈاکٹر عثمان یونس نے کی جبکہ انجینئر فارقلیط بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ ابتدائی اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر عابد علی، ٹریژرار شعیب خان، کنٹرولر امتحانات راشد کلاسرہ، ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر ذیشان کھوکھر، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر اظہر عباس خان اور انچارج لائبریری ڈاکٹر طاہرہ عباس نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمپیوٹر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران انجینئر ڈاکٹر محمد فہیم خلیل پراچہ، انجینئر رمیز فاروق، انجینئر محمد بلال میرانی ، انجینئر غلام قادر، انجینئر امجد ریاض اور انجینئر فاریہ ملک نے پروگرام کے نصاب، فیکلٹی، لیبارٹریز اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں ٹیم نے یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر، جدید کلاس رومز، کمپیوٹر انجینئرنگ لیبارٹریز، مرکزی لائبریری، فیکلٹی دفاتر اور دیگر تدریسی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور دستیاب وسائل و انتظامات کا معائنہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹی آف لیہ معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پی ای سی کا زیرو وزٹ یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی اور ادارہ جاتی استعداد پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی باقاعدہ منظوری سے خطے کے نوجوانوں کو انجینئرنگ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور مقامی سطح پر جدید تکنیکی افرادی قوت کی تیاری میں مدد ملے گی۔انہوں نے فیکلٹی، انتظامی افسران اور متعلقہ شعبہ جات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کامیابی کو یونیورسٹی اور ضلع لیہ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.