• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ ای سی سی ای اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپس مکمل

webmaster by webmaster
جون 15, 2026
in تصویری خبر نامہ, لیہ نیوز
0
لیہ ۔ ای سی سی ای اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپس  مکمل

لیہ(صبح پا کستان)ای سی سی ای اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپس کا اختتام، جدید تدریسی مہارتوں پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔ضلع لیہ میں پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ کے تعاون سے ای سی سی ای (ارلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن) بیج 2 کی تین روزہ تربیتی ورکشاپس کامیابی سے مکمل ہو گئیں۔ تربیتی سیشنز گورنمنٹ ہائی سکول چوبارہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول فتح پور، گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال کالونی اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں منعقد ہوئے۔ورکشاپس کے دوران ماسٹر ٹرینرز نے ای سی سی ای اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں، کلاس روم مینجمنٹ، تعلیمی سرگرمیوں اور بچوں کی دلچسپی بڑھانے سے متعلق مختلف عملی مشقوں اور سرگرمیوں کے ذریعے تربیت فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیہ گلشیر نے اتوار کے روز مختلف تربیتی مراکز کا دورہ کیا اور سیشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ماسٹر ٹرینرز اور اساتذہ کی حاضری، تربیتی سرگرمیوں اور سیکھنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی جانب سے تربیتی پروگرام میں بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کا مظاہرہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گلشیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی عمر کے بچوں کی تعلیم و تربیت مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے۔ ای سی سی ای پروگرام کا مقصد بچوں کے لیے خوشگوار، دوستانہ اور سیکھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم میں زیادہ دلچسپی لیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید تدریسی طریقہ کار کے استعمال سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آتی ہے بلکہ سکولوں میں داخلوں اور طلبہ کی حاضری میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ورکشاپ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے حکومت پنجاب اور محکمہ سکول ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور تعلیمی معیار کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Post Views: 102
Tags: layyah news
Previous Post

کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پی ای سی کا زیرو وزٹ یونیورسٹی آف لیہ کی تعلیمی استعداد پر اعتماد کا مظہر ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر

Next Post

صبح پاکستان ۔۔ بلا مبالغہ

Next Post
صبح پاکستان ۔۔ بلا مبالغہ

صبح پاکستان ۔۔ بلا مبالغہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لیہ(صبح پا کستان)ای سی سی ای اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپس کا اختتام، جدید تدریسی مہارتوں پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔ضلع لیہ میں پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ کے تعاون سے ای سی سی ای (ارلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن) بیج 2 کی تین روزہ تربیتی ورکشاپس کامیابی سے مکمل ہو گئیں۔ تربیتی سیشنز گورنمنٹ ہائی سکول چوبارہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول فتح پور، گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال کالونی اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں منعقد ہوئے۔ورکشاپس کے دوران ماسٹر ٹرینرز نے ای سی سی ای اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں، کلاس روم مینجمنٹ، تعلیمی سرگرمیوں اور بچوں کی دلچسپی بڑھانے سے متعلق مختلف عملی مشقوں اور سرگرمیوں کے ذریعے تربیت فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیہ گلشیر نے اتوار کے روز مختلف تربیتی مراکز کا دورہ کیا اور سیشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ماسٹر ٹرینرز اور اساتذہ کی حاضری، تربیتی سرگرمیوں اور سیکھنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی جانب سے تربیتی پروگرام میں بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کا مظاہرہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گلشیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی عمر کے بچوں کی تعلیم و تربیت مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے۔ ای سی سی ای پروگرام کا مقصد بچوں کے لیے خوشگوار، دوستانہ اور سیکھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم میں زیادہ دلچسپی لیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید تدریسی طریقہ کار کے استعمال سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آتی ہے بلکہ سکولوں میں داخلوں اور طلبہ کی حاضری میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ورکشاپ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے حکومت پنجاب اور محکمہ سکول ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور تعلیمی معیار کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.