چوک اعظم(غلام رسول اصغر سے)پریس کلب میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آزادی سیمینار کا انعقاد۔مقررین کا معرکہ حق کی کامیابی پر پاک فوج کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش۔ہاک افواج ملکی بقاء کی ضامن،کشمیر بھی آزاد کروا کر دم لیں گے۔حافظ عبدالمنان صدر مرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی افواج نے جس بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست دی ہے اسکی پوری دنیا میں کہیں مثال نئی ملتی۔پرچم اسلام اور پرچم پاکستان پوری دنیا میں سربلند ہوا ہے۔کشمیری مسلمانوں پر جو ظلم وستم ڈھائے جا رہے ہیں وہ بھی کسی سے ڈھکے چھپے نئی ہیں.کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور جلد وہ بھارتی تسلط سے آزاد ہوں گے۔ہم۔کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نئی بیٹھیں گے۔شہباز قریشی و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف کی بے پناہ قربانیوں کے بعد آزاد وطن کا خواب پورا ہوا۔پاکستان کو اب ترقی سے دنیا کی کوئی طاقت نئی روک سکتی۔پاکستان اب ترقی کی منزل کیجانب گامزن ہو چکا ہے۔اندھیروں کے بادل چھٹے جائیں گے اور پرچم پاکستان اور پرچم اسلام پوری دنیا میں کامیاب و کامران ہو گا۔آزادی سیمینار میں علماء اکرام و سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










