• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ کاایک روزہ دورہ لیہ

webmaster by webmaster
مارچ 21, 2025
in جنوبی پنجاب, لیہ نیوز
0
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ کاایک روزہ دورہ لیہ

لیہ۔(صبح پا کستان )معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ ایک روزہ دورہ پر لیہ پہنچ گئیں۔ معاون خصوصی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں رمضان نگہبان پیکج اور رمضان سہولت بازار بارے جائزہ اجلاس منعقدہوا ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس موقع پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک ، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان ، ثناءاللہ ہنجرا ، نور محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالصمد، ڈی او انڈسٹری عاشق حسین، سی او ایم سی عمار گرمانی موجودتھے ۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں رمضان نگہبان پیکج مستحق افراد کی حقیقی خدمت کی جانب ایک قدم ہے پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ 10ہزار کومستحقین کی دہلیزتک پہنچایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رمضان نگہبان پیکیج 30 ارب روپے کا ایک جامع امدادی منصوبہ ہے جس سے لاکھوں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جا جارہا ہے رمضان المبارک کے ان نیک ایام میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کرکے غریب اور بے سہارا گھرانوں کی دعائیں لی جارہی ہے وزیراعلی کے اس احسن اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔معاون خصوصی سلمی بٹ نے کہاکہ حکومت پنجا ب نے آپ کا حق آپ کی دہلیز پر سلوگن کے تحت شفافیت کے ساتھ پے آرڈر پہنچانے کاعزم کیاہوا ہے اس سلسلہ میں پے آرڈرز میں اضافی رقم لینے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی اور انہیں پابندسلاسل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پے آرڈر لینے والے شہریوں نے پے آرڈر سسٹم کو سراہا ہے کیونکہ اس کے ذریعے امداد کی تقسیم شفاف اور آسان ہو گئی ہے۔معاون خصوصی نے سلمی بٹ نے کہاکہ مستحقین کو رقوم کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے عید سے قبل تمام مستحق افراد کو رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈر دے دئے جائیں وفات پانے والے افراد کے لواحقین کو رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈر دئے جائیںجبکہ نام کی تصحیح، بائیو میٹرک سے متعلق مسائل فوری حل کئے جائیں۔معاون خصوصی نے بہترین طریقہ سے پے آرڈر کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ڈپٹی کمشنرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں 67 ہزار سے زائد افراد رمضان نگہبان پیکج کے لئے رجسٹر ہوئے ضلع میں 96 فی صد سے زائد افراد کو پے آرڈردیے جاچکے ہیں۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے مستحق افراد میں پے آرڈر بھی تقسیم کئے اور ان سے گفتگو بھی کی۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے کہاہے کہ موجودہ رمضان المبارک سستا ترین رمضان ہے ۔رمضان سہولت بازار میںچینی اور گھی 30روپے کلو تک سستا فراہم کیاجارہا ہے ۔16اشیاءخورد نوش کی قیمتیں مارکیٹ کی نسبت20روپے تک کم ہیں ۔رمضان سہولت بازار بغیر کسی سبسڈی کے چلائے جارہے ہیں جس میں کرپشن اور اشیاءکی کوالٹی بارے ابھی تک کچھ رپورٹ نہیں ہو ا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے مستحق افراد کو میرٹ ،شفاف انداز سے پے آرڈر ان کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر پہنچائے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات میلاد گراونڈ میں رمضان سہولت بازارکے معائنہ کے موقع پرمیڈیاٹاک کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار ،اے ڈی سیز ،اسسٹنٹ کمشنرزاور متعلقہ افسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔معاون خصوصی نے ایک سوا ل کے جواب میں کہاکہ حکومت پنجاب اپنا ڈیٹا مرتب کررہی ہے جس کی شفافیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے آئندہ مالی امداد سے متعلق سکیموں کے سلسلہ میں اس ڈیٹا سے مدد لی جائے گی۔معاون خصوصی نے کہاکہ پنجاب بھر میں 80 سے زائد سہولت بازار قائم کیے گئے ہیںجہاں سے شہریوں کوہرممکن ریلیف فراہم کیاجار ہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دالیںرمضان المبارک سے قبل ہی سستی کردی گئیں تھی جبکہ کھجور،آلو، پیاز، ٹماٹر،پھل ،سبزیاں،گوشت ،بیسن سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں ریلیف دیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے اس موقع پر رمضان سہولت بازار میں قائم گھی ،آٹے ،چینی ،سبزیوں ،فروٹ ،گوشت ،پرچون ایٹم،چوڑی ومہندی سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور قیمتوں کاجائزہ لیا۔معاون خصوصی نے اس موقع پرسٹالز مالکان اور صارفین سے گفتگوکی اور اقدامات اور قیمتوں بارے استفسارکیاجس پر سٹالزمالکان اور صارفین نے اطمینا ن کااظہار کیااور وزیراعلی مریم نوازشریف کے اقداما ت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرچیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویراحمدخان نے معاون خصوصی اور ڈپٹی کمشنر کو پھول پیش کیے ۔معاون خصوصی نے بازار کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کی کاوشوں کو سراہااور سٹالز سے عوام کو رمضان المبارک کے اختتام تک مستفیدکرنے کی ہدایت کی۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے دورہ لیہ کے موقع پررمضان نگہبان پیکج کی رقم کی وصولی کی فرنچائز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پررقم کی وصولی کے عمل کی جانچ پڑتا ل کی۔انہوں نے دکانداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رمضان نگہبان پیکج کی رقم ایک امانت ہے جو ایمانداری کے ساتھ مستحقین کو دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ بلا جواز اضافی رقم کی وصولی ایک نامناسب عمل ہے جس کی کوئی گنجائش نہیں ہے تمام دکاندار ایسے عمل کی حوصلہ شکنی کریں اور پوری رقم ادا کریں۔معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہاکہ اضافی رقم لینے والوں کے خلاف سخت کریک ڈوان کیاگیا ہے اور 300سے ایف آئی آر کا اندراج کروایاگیا ہے اس لیے تمام فرنچائز مالکان محتاط رہیں اس ضمن میں کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی اور بلاامتیا ز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امیرابیدار ودیگر ہمراہ تھے۔

Tags: layyah news
Previous Post

تیزی سے بڑھتی چینی کی قیمتیں .. ریاض احمد جکھڑ

Next Post

حکومت بتاءےکہ چینی کیوں مہنگی ہوئی اور سولر صارفین کے بل کیوں کاٹے جا رہے ہیں؟ ڈاکٹر مفتاع اسماعیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

لیہ۔(صبح پا کستان )معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ ایک روزہ دورہ پر لیہ پہنچ گئیں۔ معاون خصوصی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں رمضان نگہبان پیکج اور رمضان سہولت بازار بارے جائزہ اجلاس منعقدہوا ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس موقع پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک ، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان ، ثناءاللہ ہنجرا ، نور محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالصمد، ڈی او انڈسٹری عاشق حسین، سی او ایم سی عمار گرمانی موجودتھے ۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں رمضان نگہبان پیکج مستحق افراد کی حقیقی خدمت کی جانب ایک قدم ہے پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ 10ہزار کومستحقین کی دہلیزتک پہنچایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رمضان نگہبان پیکیج 30 ارب روپے کا ایک جامع امدادی منصوبہ ہے جس سے لاکھوں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جا جارہا ہے رمضان المبارک کے ان نیک ایام میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کرکے غریب اور بے سہارا گھرانوں کی دعائیں لی جارہی ہے وزیراعلی کے اس احسن اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔معاون خصوصی سلمی بٹ نے کہاکہ حکومت پنجا ب نے آپ کا حق آپ کی دہلیز پر سلوگن کے تحت شفافیت کے ساتھ پے آرڈر پہنچانے کاعزم کیاہوا ہے اس سلسلہ میں پے آرڈرز میں اضافی رقم لینے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی اور انہیں پابندسلاسل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پے آرڈر لینے والے شہریوں نے پے آرڈر سسٹم کو سراہا ہے کیونکہ اس کے ذریعے امداد کی تقسیم شفاف اور آسان ہو گئی ہے۔معاون خصوصی نے سلمی بٹ نے کہاکہ مستحقین کو رقوم کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے عید سے قبل تمام مستحق افراد کو رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈر دے دئے جائیں وفات پانے والے افراد کے لواحقین کو رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈر دئے جائیںجبکہ نام کی تصحیح، بائیو میٹرک سے متعلق مسائل فوری حل کئے جائیں۔معاون خصوصی نے بہترین طریقہ سے پے آرڈر کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ڈپٹی کمشنرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں 67 ہزار سے زائد افراد رمضان نگہبان پیکج کے لئے رجسٹر ہوئے ضلع میں 96 فی صد سے زائد افراد کو پے آرڈردیے جاچکے ہیں۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے مستحق افراد میں پے آرڈر بھی تقسیم کئے اور ان سے گفتگو بھی کی۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے کہاہے کہ موجودہ رمضان المبارک سستا ترین رمضان ہے ۔رمضان سہولت بازار میںچینی اور گھی 30روپے کلو تک سستا فراہم کیاجارہا ہے ۔16اشیاءخورد نوش کی قیمتیں مارکیٹ کی نسبت20روپے تک کم ہیں ۔رمضان سہولت بازار بغیر کسی سبسڈی کے چلائے جارہے ہیں جس میں کرپشن اور اشیاءکی کوالٹی بارے ابھی تک کچھ رپورٹ نہیں ہو ا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے مستحق افراد کو میرٹ ،شفاف انداز سے پے آرڈر ان کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر پہنچائے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات میلاد گراونڈ میں رمضان سہولت بازارکے معائنہ کے موقع پرمیڈیاٹاک کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار ،اے ڈی سیز ،اسسٹنٹ کمشنرزاور متعلقہ افسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔معاون خصوصی نے ایک سوا ل کے جواب میں کہاکہ حکومت پنجاب اپنا ڈیٹا مرتب کررہی ہے جس کی شفافیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے آئندہ مالی امداد سے متعلق سکیموں کے سلسلہ میں اس ڈیٹا سے مدد لی جائے گی۔معاون خصوصی نے کہاکہ پنجاب بھر میں 80 سے زائد سہولت بازار قائم کیے گئے ہیںجہاں سے شہریوں کوہرممکن ریلیف فراہم کیاجار ہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دالیںرمضان المبارک سے قبل ہی سستی کردی گئیں تھی جبکہ کھجور،آلو، پیاز، ٹماٹر،پھل ،سبزیاں،گوشت ،بیسن سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں ریلیف دیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے اس موقع پر رمضان سہولت بازار میں قائم گھی ،آٹے ،چینی ،سبزیوں ،فروٹ ،گوشت ،پرچون ایٹم،چوڑی ومہندی سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور قیمتوں کاجائزہ لیا۔معاون خصوصی نے اس موقع پرسٹالز مالکان اور صارفین سے گفتگوکی اور اقدامات اور قیمتوں بارے استفسارکیاجس پر سٹالزمالکان اور صارفین نے اطمینا ن کااظہار کیااور وزیراعلی مریم نوازشریف کے اقداما ت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرچیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویراحمدخان نے معاون خصوصی اور ڈپٹی کمشنر کو پھول پیش کیے ۔معاون خصوصی نے بازار کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کی کاوشوں کو سراہااور سٹالز سے عوام کو رمضان المبارک کے اختتام تک مستفیدکرنے کی ہدایت کی۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے دورہ لیہ کے موقع پررمضان نگہبان پیکج کی رقم کی وصولی کی فرنچائز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پررقم کی وصولی کے عمل کی جانچ پڑتا ل کی۔انہوں نے دکانداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رمضان نگہبان پیکج کی رقم ایک امانت ہے جو ایمانداری کے ساتھ مستحقین کو دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ بلا جواز اضافی رقم کی وصولی ایک نامناسب عمل ہے جس کی کوئی گنجائش نہیں ہے تمام دکاندار ایسے عمل کی حوصلہ شکنی کریں اور پوری رقم ادا کریں۔معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہاکہ اضافی رقم لینے والوں کے خلاف سخت کریک ڈوان کیاگیا ہے اور 300سے ایف آئی آر کا اندراج کروایاگیا ہے اس لیے تمام فرنچائز مالکان محتاط رہیں اس ضمن میں کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی اور بلاامتیا ز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امیرابیدار ودیگر ہمراہ تھے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.