لیہ ( صبح پا کستان ) لیہ ( ) ڈی پی او لیہ ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ کی ہدایت پر اینٹی ریپ ایکٹ سے متعلق پولیس لائن لیہ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،
ورکشا پ کے دوران ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر آفیسرشیخ داﺅد نے اینٹی ریپ ایکٹ سے متعلق پولیس افسران کو بریف کیا ،ایک روزہ کورس میں ڈی ایس پی صدر رمیز احمد بخاری ،ڈی ایس پی کروڑ محمد اشرف ،تفتیشی افسران ،انچارج لیگل برانچ سب انسپکٹر محمد اسماعیل نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر آفیسر نے پولیس افسران کو دوران لیکچر بتلایا کہ بچوں ،خواتین اور ٹرانس جینڈر کے ساتھ ہونے والے ریپ کیسز کی کن صورتوں میں کن دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے گا اور کس عہدے کے پولیس افسران ریپ کیسز کی تفتیش کرنے کے اہل ہوںگے،انہوں نے مزید بتلایا کہ خواتین پر تیزاب پھیکنے کی صورت ،جبر مجرمانہ ،گینگ ریپ کی صورت میں ملزمان کو کیا کیا سزائیں ہو سکتیں ہیں ۔