لیہ( صبح پا کستان ) اسسٹنٹ کمشنر لیہ شزا رحمان نے سماجی تنظیم دوآبہ فاﺅنڈیشن ، ڈبلیو ایچ ایچ ،بی ایم زی کے زیر اہتمام چھوٹے کاشتکار وں میں گندم کا بیج اور کھاد،کچن گارڈننگ بیج کی تقسیم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت غلام یاسین واندر،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد عابد ،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ملٹی سیکوٹریل نیوٹریشن سنٹرملک اورنگ زیب باروری بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ شزا رحما ن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ انتظامیہ اور دوآبہ فاﺅنڈیشن کا آپس میں مربوط رابطے قابل تحسین ہے جو کاشتکاربھائیوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ وآبہ فاﺅنڈیشن کے تحت چلنے والا سیوا پراجیکٹ فوڈ سیکورٹی کویقینی بنانے کے لیے نمایاں کام کر رہا ہے۔اس کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے ایسے منصوبے غذا اور غذائیت کے فروغ میں جہاں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں وہاں غذائی بحران کا شکار ماﺅں اور بچوں کو اس بحران سے نکالنے میں مددگار ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ بروقت گندم کی کاشت کو یقینی بنا کر کیٹروں مکوڑوں سے پاک فصل کا حصول ممکن بنائیں اور پنجاب سیڈکارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کو اگلے بیج کے لیے بطور بیج سنبھال کر رکھیں ۔ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر دوآبہ فاﺅنڈیشن مظہر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ ایچ اور بی ایم ز ی کی مالی معاونت سے سیوا پراجیکٹ کے تحت ضلع لیہ کی چار یونین کونسلوں شادو خان ، سمرا نشیب ، 172ٹی ڈی اے کے 600چھوٹے کسانوں کو گندم کا بیج و کھاد ، 500مردو خواتین کاشتکاروں کو کچن گارڈنگ کے بیج فراہم کیے جائیں گے جبکہ لیہ کے 20سکولوں میں1500 طلبا و طالبات میں صحت صفائی کی کٹس بھی تقسیم کی جائیں گی ۔اسسٹنٹ کمشنر شزا رحمان نے کھاد و بیج تقسیم کر کے افتتاح کیا ۔ تقریب میں مجتبی افضل پراجیکٹ کوارڈی نیٹر دوآبہ فاﺅنڈیشن،،سول سوسائٹی ، میڈیا کے نمائندگان سمیت لیہ کے دریائی اور تھل کے علاقہ جات کے مردو خواتین سمیت طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔