لاہور ۔ ایپکا اور محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب، سیکرٹریٹ چوک پر دو روز سے جاری دھرنا ختم، ٹریفک بحال کر دی گئی۔
انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد سیکرٹریٹ چوک پر ایپکا اور محکمہ بہبود آبادی کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے دو روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔ انتظامیہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کویقین دلایا کہ انہیں نوکریوں سے نہیں نکالا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے لیٹر جاری کرنے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
مرکزی صدر ایپکا حاجی ارشاد کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔ باقی مطالبات بھی جلد منظور کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
دھرنا ختم ہوتے ہی سیکرٹریٹ چوک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔