ملتان ۔ سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہےکہ ٹیکنالوجی کے انقلاب سے فائدہ اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو بدلتے وقت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔جامعات تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت، کھیلوں اور علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک جامع روڈمیپ مرتب کریں۔، وہ گزشتہ روز ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں اپنے زیر صدارت منعقدہ جنوبی پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں جامعہ ذکریا ، ویمن یونیورسٹی ،ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، ایمرسن یونیورسٹی، جامعہ اسلامیہ بہاول پور، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور، خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وائس چانسلرزسمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










