• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

webmaster by webmaster
ستمبر 17, 2021
in First Page, لاہور
0
پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

 لاہور: پنجاب حکومت نے عوام بالخصوص تاجروں کے احتجاج کے بعد پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں دی گئی رعایت(ری میشن) ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

 

رواں مالی برس کے آغاز پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹیکس دہندگان کو دی گئی ٹیکس ری میشن کی رعایت مکمل طور پر ختم کر دی جائے، اس فیصلے کے نتیجے میں عوام کو بھیجے جانے والے ٹیکس چالانوں میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں غیر معمولی اضافہ ہونے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ۔ کاروباری طبقے نے سب سے زیادہ متاثر ہونے پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی کال دی جس پر وزیر اعلی نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

 

خصوصی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں اہم فیصلے کئے ہیں جن کے مطابق ٹیکس رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب ماضی کی طرح صرف 10 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ نئے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کئے جائیں گے۔ ٹیکس ریلیف کو قانونی طور پر لاگو کرنے کیلئے آج ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس کی حتمی سفارشات تیار کر کے وزیر اعلی اور کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

 

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے پراپرٹی ٹیکس سروے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کا آغاز آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا، سروے مکمل ہونے پر نیا ٹیکس ٹیرف تیار ہوگا جسے آئندہ مالی سال میں لاگو کیا جائے گااور اس کے اطلاق کے وقت حالیہ ری میشن اور اس وقت سامنے آنے والے ٹیکس ویلیو ایشن ٹیبل کی شرح کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کیلئے قابل قبول ٹیکس کی حتمی شرح کا فیصلہ کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔

 

2014 میں 13 برس کے بعد نیا پراپرٹی ٹیکس سروے مکمل کیا گیا تھا جس میں عمارتوں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس کے ٹیرف میں بھی اضافہ ہوا تاہم حکومت نے تمام اضافہ شدہ ٹیکس یکمشت عوام پر لاگو کرنے کی بجائے اسے سالانہ بنیاوں پر اضافہ کی صورت میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے”پراپرٹی ٹیکس ری میشن“ کا نام دیا گیا، اصولی طور پر یہ رعایت 2014 کے نئے سروے کے مطابق دینا چاہئے تھی لیکن حکومت نے 2001 کے ٹیکس سروے کو بنیاد بنا کر ری میشن دی، جس پر اب جب اس کو ختم کیا گیا تو لوگوں کو غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ٹیکس چالان موصول ہوئے۔

Post Views: 13
Source: https://www.express.pk/
Tags: lahore news
Previous Post

ڈیرہ غازی خان ۔ حکومت پنجاب نے18 سسٹنٹ کمشنرز تبدیل کرد ئیے

Next Post

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار سے تجاوز کرگئی

Next Post
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار سے تجاوز کرگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
 لاہور: پنجاب حکومت نے عوام بالخصوص تاجروں کے احتجاج کے بعد پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں دی گئی رعایت(ری میشن) ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔   رواں مالی برس کے آغاز پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹیکس دہندگان کو دی گئی ٹیکس ری میشن کی رعایت مکمل طور پر ختم کر دی جائے، اس فیصلے کے نتیجے میں عوام کو بھیجے جانے والے ٹیکس چالانوں میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں غیر معمولی اضافہ ہونے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ۔ کاروباری طبقے نے سب سے زیادہ متاثر ہونے پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی کال دی جس پر وزیر اعلی نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔   خصوصی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں اہم فیصلے کئے ہیں جن کے مطابق ٹیکس رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب ماضی کی طرح صرف 10 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ نئے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کئے جائیں گے۔ ٹیکس ریلیف کو قانونی طور پر لاگو کرنے کیلئے آج ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس کی حتمی سفارشات تیار کر کے وزیر اعلی اور کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔   پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے پراپرٹی ٹیکس سروے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کا آغاز آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا، سروے مکمل ہونے پر نیا ٹیکس ٹیرف تیار ہوگا جسے آئندہ مالی سال میں لاگو کیا جائے گااور اس کے اطلاق کے وقت حالیہ ری میشن اور اس وقت سامنے آنے والے ٹیکس ویلیو ایشن ٹیبل کی شرح کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کیلئے قابل قبول ٹیکس کی حتمی شرح کا فیصلہ کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔   2014 میں 13 برس کے بعد نیا پراپرٹی ٹیکس سروے مکمل کیا گیا تھا جس میں عمارتوں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس کے ٹیرف میں بھی اضافہ ہوا تاہم حکومت نے تمام اضافہ شدہ ٹیکس یکمشت عوام پر لاگو کرنے کی بجائے اسے سالانہ بنیاوں پر اضافہ کی صورت میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے”پراپرٹی ٹیکس ری میشن“ کا نام دیا گیا، اصولی طور پر یہ رعایت 2014 کے نئے سروے کے مطابق دینا چاہئے تھی لیکن حکومت نے 2001 کے ٹیکس سروے کو بنیاد بنا کر ری میشن دی، جس پر اب جب اس کو ختم کیا گیا تو لوگوں کو غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ٹیکس چالان موصول ہوئے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.