• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بارہ کروڑ عوام کے صوبے کو اسلام آباد سے ریمورٹ کنٹرول زیادتی ہے۔: حمزہ شہباز

webmaster by webmaster
جون 18, 2021
in First Page, لاہور
0
بارہ کروڑ عوام کے صوبے کو اسلام آباد سے ریمورٹ کنٹرول زیادتی ہے۔: حمزہ شہباز

لاہور . پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری تینتیس سے پچاسی فیصد بڑھ گئی، لاکھوں لوگ غربت کی چکی سے نیچے ہیں، پاکستانی قوم روٹی کو ترس رہی ہے، حکومت بجٹ کا گورکھ دھندا بند کرے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا، جو بھی قصور وارہے اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ تنقید برائے تنقید کے بجائے برائے اصلاح ہونی چاہیے۔ ووٹ لینے والے بوتلیں پھینکتے اور گالیاں دیتے ہیں جس سے جمہوریت پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہر شہری کو بجٹ سے امیدیں ہیں کہ ہمیں کوئی ریلیف ملتا ہے۔ بجٹ سیشن کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے ایسی روایات اپنائیں گے جو آنے والی اسمبلی کے لئے مشعل راہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا حکومت نے تین سال کچھ نہیں کیا۔ فنانس کے آئن سٹائن ایم آئی ایف کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر پاکستان لائے۔ چالیس فیصد روپیہ ڈی ویلیو کیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کو ملک واپس لا کر خواب دکھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ ہضم نہیں ہوا تو دوسرے روز پیٹرول مہنگا کر دیا گیا۔ کون سی معاشی گروتھ اور ترقی کے سہانے خواب ہیں جو دو ماہ میں دکھائے جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کہہ رہا تھا گروتھ ریٹ دو فیصد ہوگا، یہ تین فیصد کہتے رہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 2008ء میں چینی پچپن سے 110، دال ماش 140 سے 320، چائے 750 سے 950، گوشت 850 سے 1500 روپے کلو، بجلی 8 سے 20 روپے یونٹ، ادویات میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گیس 300 فیصد مہنگی ہوئی۔

انہوں نے حکومت سے سوال اٹھایا کہ کیا 20 ہزار روپے میں غریب آدمی کا گزارہ ہو سکتا ہے۔ گروتھ ایسی ہوتی ہے؟ گھر گھر میں بھوک اور افلاس ہے، لوگوں کے پاس ادویات کے پیسے نہیں، بجلی اور پانی کے بل یونیورسٹی سکولوں کی فیسیں غریب آدمی کہاں سے دے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، ڈیموں کی تعمیر، 200 ارب کی واپسی، پولیس اصلاحات، نوے روز کرپشن کا خاتمہ جھوٹ، دو کروڑ بچوں کو یکساں تعلیمی نصاب اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹ بولا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ بارہ کروڑ عوام کے صوبے کو اسلام آباد سے ریمورٹ کنٹرول سے ہدایت دی جاتی ہیں۔ یہ عمل جمہہوریت کے ساتھ مذاق، صوبے کی خود مختاری اور آئینی ترمیم کے ساتھ زیادتی ہے۔

Source: https://lahorenews.tv/
Tags: lahore news
Previous Post

’بھارتی کورونا وائرس‘ 80 ممالک میں پھیل چکا ہے، عالمی ادارہ صحت

Next Post

لیہ ۔ سولر پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو فل پروف بنانے کےلئے اعلی سطحی اجلاس

Next Post
لیہ ۔ سولر پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو فل پروف بنانے کےلئے اعلی سطحی اجلاس

لیہ ۔ سولر پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو فل پروف بنانے کےلئے اعلی سطحی اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور . پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری تینتیس سے پچاسی فیصد بڑھ گئی، لاکھوں لوگ غربت کی چکی سے نیچے ہیں، پاکستانی قوم روٹی کو ترس رہی ہے، حکومت بجٹ کا گورکھ دھندا بند کرے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا، جو بھی قصور وارہے اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ تنقید برائے تنقید کے بجائے برائے اصلاح ہونی چاہیے۔ ووٹ لینے والے بوتلیں پھینکتے اور گالیاں دیتے ہیں جس سے جمہوریت پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہر شہری کو بجٹ سے امیدیں ہیں کہ ہمیں کوئی ریلیف ملتا ہے۔ بجٹ سیشن کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے ایسی روایات اپنائیں گے جو آنے والی اسمبلی کے لئے مشعل راہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے تین سال کچھ نہیں کیا۔ فنانس کے آئن سٹائن ایم آئی ایف کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر پاکستان لائے۔ چالیس فیصد روپیہ ڈی ویلیو کیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کو ملک واپس لا کر خواب دکھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ ہضم نہیں ہوا تو دوسرے روز پیٹرول مہنگا کر دیا گیا۔ کون سی معاشی گروتھ اور ترقی کے سہانے خواب ہیں جو دو ماہ میں دکھائے جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کہہ رہا تھا گروتھ ریٹ دو فیصد ہوگا، یہ تین فیصد کہتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 2008ء میں چینی پچپن سے 110، دال ماش 140 سے 320، چائے 750 سے 950، گوشت 850 سے 1500 روپے کلو، بجلی 8 سے 20 روپے یونٹ، ادویات میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گیس 300 فیصد مہنگی ہوئی۔ انہوں نے حکومت سے سوال اٹھایا کہ کیا 20 ہزار روپے میں غریب آدمی کا گزارہ ہو سکتا ہے۔ گروتھ ایسی ہوتی ہے؟ گھر گھر میں بھوک اور افلاس ہے، لوگوں کے پاس ادویات کے پیسے نہیں، بجلی اور پانی کے بل یونیورسٹی سکولوں کی فیسیں غریب آدمی کہاں سے دے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، ڈیموں کی تعمیر، 200 ارب کی واپسی، پولیس اصلاحات، نوے روز کرپشن کا خاتمہ جھوٹ، دو کروڑ بچوں کو یکساں تعلیمی نصاب اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹ بولا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ بارہ کروڑ عوام کے صوبے کو اسلام آباد سے ریمورٹ کنٹرول سے ہدایت دی جاتی ہیں۔ یہ عمل جمہہوریت کے ساتھ مذاق، صوبے کی خود مختاری اور آئینی ترمیم کے ساتھ زیادتی ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.