• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں کڈنی وارڈ،نیفرالوجسٹ ڈاکٹر و عملہ تعینات کیا جائے،انجم صحرائی

webmaster by webmaster
فروری 12, 2021
in جنوبی پنجاب
0
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں کڈنی وارڈ،نیفرالوجسٹ ڈاکٹر و عملہ تعینات کیا جائے،انجم صحرائی

لیہ(صبح پا کستان) چیئرمین تحریک استقلال جنوبی پنجاب انجم صحرائی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں کڈنی وارڈ،نیفرالوجسٹ ڈاکٹر و عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا

موجودہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمہ کا نعرہ لگا کر ایوان اقتدار تک پہنچی لیکن جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کوئی بھی مئوثر پیش رفت نہ کی ،جنوبی پنجاب کی تحصیل تونسہ کے ایم پی اے عثمان بزدار کو بے اختیار اور ڈمی وزیر اعلٰی کی کرسی پر بٹھا یا گیا جنوبی پنجاب کی عوام کو طفل تسلیوں کے علاوہ کسی قسم کی کوئی بڑی ترقیاتی سکیم نہ دی گئی جنوبی پنجاب کی عوام کوکسی بھی قسم کی جان لیوا مرض کے علاج کیلئے بڑے شہریوں کو رخ کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیہ 20لاکھ سے زائد کی آبادی کا ضلع ہے جس میں دیگر امراض کے مریضوں کے علاوہ گردہ کی بیماری کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ڈائیلیسیز یونٹ اور یورالوجسٹ ڈاکٹر موجود ہیں لیکن گردہ کے ایمرجنسی مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے کڈنی وارڈ اور نیفرالوجسٹ ڈاکٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز کسی نہ کسی گردہ کے مریض کا انتقال ہوجاتا ہے پورے جنوبی پنجاب کے کسی بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گردوں کے امراض کے ایمرجنسی مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولت موجود نہیں،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے پیش نظر عوام کی صحت کے کسی قسم کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں بلکہ سابقہ روائتی سیاستدانوں کی طرح نالی سولنگ،سڑک کی سیاست کررہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان اور تبدیلی کو نعرہ لگانے والی ریاست مدینہ کی طرز پر حکومت بنانے کیلئے میدان میں آئی تھی اقتدار میں آنے کے بعد سابقہ حکومتوں کی طرح ڈھل چکی ہے کسی بھی قسم کے عوامی فلاحی منصوبہ اچھی صحت ،مساوی تعلیم،بے روزگاری،مہنگائی کا خاتمہ پیش نظر نہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں فوری طور پر کڈنی وارڈ بنانے اور نیفرالوجسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ، ضلعی چیئرمین تحریک استقلال چوہدری اشرف تبسم،ضیاء الرحمن گدارہ،ضیاء اللہ ناصر،شیر خان،محمد ندیم و دیگر موجود تھے ،اس موقع پر کوٹ سلطان کے سیاسی سماجی نوجوان سبطین رسول سہو نے تحریک استقلال میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ چوبارہ میں سو لر پارک منصوبہ کے خلاف کسانوں سماجی کارکنوں کا احتجاجی مظا ہرہ

Next Post

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

Next Post
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ(صبح پا کستان) چیئرمین تحریک استقلال جنوبی پنجاب انجم صحرائی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں کڈنی وارڈ،نیفرالوجسٹ ڈاکٹر و عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا موجودہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمہ کا نعرہ لگا کر ایوان اقتدار تک پہنچی لیکن جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کوئی بھی مئوثر پیش رفت نہ کی ،جنوبی پنجاب کی تحصیل تونسہ کے ایم پی اے عثمان بزدار کو بے اختیار اور ڈمی وزیر اعلٰی کی کرسی پر بٹھا یا گیا جنوبی پنجاب کی عوام کو طفل تسلیوں کے علاوہ کسی قسم کی کوئی بڑی ترقیاتی سکیم نہ دی گئی جنوبی پنجاب کی عوام کوکسی بھی قسم کی جان لیوا مرض کے علاج کیلئے بڑے شہریوں کو رخ کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیہ 20لاکھ سے زائد کی آبادی کا ضلع ہے جس میں دیگر امراض کے مریضوں کے علاوہ گردہ کی بیماری کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ڈائیلیسیز یونٹ اور یورالوجسٹ ڈاکٹر موجود ہیں لیکن گردہ کے ایمرجنسی مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے کڈنی وارڈ اور نیفرالوجسٹ ڈاکٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز کسی نہ کسی گردہ کے مریض کا انتقال ہوجاتا ہے پورے جنوبی پنجاب کے کسی بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گردوں کے امراض کے ایمرجنسی مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولت موجود نہیں،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے پیش نظر عوام کی صحت کے کسی قسم کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں بلکہ سابقہ روائتی سیاستدانوں کی طرح نالی سولنگ،سڑک کی سیاست کررہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان اور تبدیلی کو نعرہ لگانے والی ریاست مدینہ کی طرز پر حکومت بنانے کیلئے میدان میں آئی تھی اقتدار میں آنے کے بعد سابقہ حکومتوں کی طرح ڈھل چکی ہے کسی بھی قسم کے عوامی فلاحی منصوبہ اچھی صحت ،مساوی تعلیم،بے روزگاری،مہنگائی کا خاتمہ پیش نظر نہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں فوری طور پر کڈنی وارڈ بنانے اور نیفرالوجسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ، ضلعی چیئرمین تحریک استقلال چوہدری اشرف تبسم،ضیاء الرحمن گدارہ،ضیاء اللہ ناصر،شیر خان،محمد ندیم و دیگر موجود تھے ،اس موقع پر کوٹ سلطان کے سیاسی سماجی نوجوان سبطین رسول سہو نے تحریک استقلال میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.