لیہ( صبح پاکستان )پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن ڈی جی خان کا اجلاس،عہدیداران کی پریس کانفرنس تمام اضلاع میں قائم تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرنے ہدایات، ڈویژن صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ غازیخان میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ڈویثرن بھر میں تمام تنظیمیں مکمل کی جارہی ہیں،بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے کے لئے پارٹی کو مکمل فعال کردیا ہے، پیپلز پارٹی کی آئینی تحریکوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اب تک اس نااہل سلیکٹڈ حکومت نے ملک بھر کے عوام کو مہنگائی،اور بددیانتی کے سوا کچھ نہیں دیا،غربت ،بھوک ،افلاس،بے روزگاری،تعلیمی اور صحت کے شعبوں میں گراوٹ حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،کرپشن کا خاتمہ کرنے کے دعوے دار حکمرانوں کی بددیانتی نے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کیا ہے، براڈ شیٹ ادائیگی فراڈ کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومتی سیاہ کرتوتوں کا ثبوت ہے،انہوں نے براڈ شیٹ اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لئے سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب بھی بددیانت ثابت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن سے قبل حکمرانوں کی بوکھلاہٹ دیدنی ہے جو غیر آئینی طریقے سے راتوں رات اپنی مرضی کی آئینی ترامیم کرنا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کسی بھی غیر آئینی کاروائی کی اجازت نہیں دے گی،انہوں نے دوہری شہریت کے حوالے سے حکومتی عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند حکومتی وزراء کو این آر او دینے کی اجازت نہیں دیں گے،پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آئین اور پارلیمان کی بالادستی کی جنگ لڑی ہے،اب بھی اس نااہل سلیکٹڈ کو اپنے گھنائونے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایم ایف کے اشاروں پر حکومت کرنے والے ڈاکو آئے دن بجلی ،گیس اور تیل کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر کے عوامی مسائل میں اضافہ کررہے ہیں،آئی ایم ایف زدہ حکومتی پالیسیوں سے عوام پر مذید مہنگائی لادنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔فاشسٹ حکمرانوں نے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والے معصوم طلباء پر جو تشدد کیا ہے پیپلز پارٹی اس کی شدید مزمت کرتے ہوئے تمام گرفتار طلباء کی رہائی اور ان کے خلاف قائم مقدمات کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے طالب علم کے خلاف دہشت گردحکومتی اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں،ڈویثرنل جنرل سیکرٹری ملک ریاض سامٹیہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے جو عوام کی مشکلات کو سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویثرن میں پیپلز پارٹی کی تنظیم کو ملک بھر کے لئے ماڈل تنظیم بنانے پر بھرپور کام کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ جلد ڈویثرن بھر میں پیپلز پارٹی اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں کی تنظیم سازی مکمل کرلی جائے گیانہوں نے کہا کہ ڈیرہ ڈویثرن میں تمام فعال کارکنان کو عہدے دیئے جارہے ہیں تاکہ پارٹی کو مضبوط بنایا جاسکے، اجلاس میں ڈویثرن کے تمام اضلاع سے آئے ضلعی اور ڈویثرنل عہدیداران نے پارٹی کی مضبوطی کے لئے تجاویز دیں، اجلاس میں عہدیداران نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر مبارکباد بھی دی ،اس موقع پرڈویژنل سینئر نائب صدر میر شہر یار تالپورہ،ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری سردار غلام عباس خان،ڈویژنل صدر خواتین ونگ ارجمند قریشی ،ڈویژنل صدر پی ایل ایف سردار ظفر اللہ خان لغاری،ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یٰسین آگانی ،ڈویژنل نائب صدر الحاج سرور دلشاد،نائب صدر رائو ذوالفقار،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر یونس شاکر،ضلعی صدر لیہ قاضی احسان اللہ خان،ضلعی جنرل سیکرٹری لیہ محمد شفیق خان میرانی،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری لیہ محمد ندیم بلوچ و دیگر موجود تھے ۔