لیہ (صبح پا کستان )کرونا کی وجہ سے بڑھتے ہو ئے کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے ، حکومت اور اپوزیشن کرونا وبا سے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سیاسی عدم استحکام اور عوامی بے چینی کو ختم کرنے کے لئے مل بیٹھ کر مذاکرات کے عمل کو یقینی بنائیں ۔
ان خیالات کا اظہار تحریک استقلال پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر انجم صحرائی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہو ئی کرونا کی وبا اور اس کے سبب شرح اموات میں روز بروز اضافہ ایک سوالیہ نشان ہے ، گو عوامی حقوق کی بحالی ، ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف حکومت کے خلاف اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کو غیر جمہوری اور غیر قانونی تو نہیں کہا جا سکتا لیکن بڑھتے ہو ئے کرونا وبا کے سبب اس احتجاجی تحریک سے اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو تشویشناک ہے ، ایسے ماحول میں اپوزیشن اور حکومت میں بڑھتی ہو ئی کشیدگی کسی طور بھی عوامی مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ وسیع تر عوامی مفاد کا تقاضہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ڈائیلاگ کی میز پر بیٹھیں اور مسائل کا حل تلاش کریں اور تمام جمہوری اور ریاستی قوتیں کرونا کے خلاف ایک پیج پر اکھٹی ہو کر عوامی تحفظ کو یقینی بنا ئیں ۔