لیہ( صبح پا کستان ) پولیومہم میں ٹیموں کی کارکردگی کومزید موثربنانے کے لئے محکمہ تعلیم کے 100اے ای او زبطور معاون و نگران فرائض انجام دیں گے۔محکمہ سوشل ویلفیئرتحصیل سطح پر غیرسرکاری تنظیموں کی مدد سے عوام میں پولیوویکسین بارے آگہی فراہم کرے گا۔یہ با ت ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے ضلع میں 30نومبرسے شروع ہونے والی سہ روزہ قومی پولیومہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفا ق حسین سیال، سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،ڈاکٹرطارق جمشید،ڈاکٹرمزمل کریم،ڈاکٹرجواد،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ر،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی او پاپولیشن شاہدمحمود،ڈاکٹر سجاد حسین،ای پی آئی فوکل پرسن غلام مصطفی علوی ودیگر موجود تھے۔اجلاس میں ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر44یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کی عمرکے 3لاکھ 61ہزار450 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے جن کے لئے 967ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کہا کہ ضلع کو پولیو فری رکھنے کے لئے متعلقہ اداروں کومزید مستعدی اور باہمی رابطہ کے ذریعے خدمات انجام دینا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ مہم کی طرح تمام متعلقہ محکمے قومی جذبہ سے سرشار ہوکر مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ ضلع کوپولیوفری رکھاجاسکے۔