• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

حکومت کا جہاز ڈوب رہا ہے، اب کوئی سوار نہیں ہوگا بلکہ چھلانگ لگائے گا، مریم نواز

webmaster by webmaster
نومبر 9, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
حکومت کا جہاز ڈوب رہا ہے، اب کوئی سوار نہیں ہوگا بلکہ چھلانگ لگائے گا، مریم نواز

گلگت بلتستان: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا جہاز ڈوب رہا ہے جس میں اب کوئی سوار نہیں ہوگا بلکہ اس سے چھلانگ لگائے گا۔

گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے جلسے سے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع بتارہا ہے گلگت بلتستان میں شیرآئے گا کیونکہ اس حکومت کو کبھی حکومت نہیں سمجھا، یہ جعلی حکومت ہے جس کے نصیب میں عوام کی عزت کرنا لکھا ہی نہیں، اس سے درخواست کرنے کا کیا فائدہ، اگرآپ کوآپ کا حق نہیں دیا جارہا توآنے والے الیکشن میں شیرکوووٹ دواوراپنے حقوق کے ساتھ جیو۔

مریم نواز نے کہا کہ اس وادی کو دیکھ کرجنت کا خیال آتا ہے لیکن جعلی حکومت گوپس کے فنڈزروک کر بیٹھی ہے۔ دیامراوربھاشاڈیم پر نوازشریف نے جو کام کیا آج تک کسی نے نہیں کیا، پتا چلا ہے وہاں جو نوکریاں نکلی ہیں اس میں یہاں کے عوام کو حصہ اور معاوضہ نہیں دیا جا رہا، ن لیگی ارکان یہ معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے اور میں بھی دیامربھاشاڈیم کے متاثرین کیلئے آوازاٹھاؤں گی۔ عوام کے مسائل کا واحد حل مسلم لیگ ن ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا لڑائی تم سے نہیں ہے، عمران خان کا نام لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، اس کا نام بھی لینا گوارا نہیں کرتی، لیکن مجبورا عوام کے مجرم عمران خان کا نام لینا پڑتا ہے، وہ چھوٹا آدمی ہے لیکن جب علاج مقصود ہو توبیماری کا نام لینا پڑتا ہے، پاکستان کو آج جو بیماری لاحق ہے اس کا نام ہے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف جو جوڑ توڑ کر بنائی گئی ہے، ملک میں کورونا جیسی یہ بیماری 2018ء میں ہی آگئی تھی، یہ بیماری ماسک پہننے سے نہیں جائے گی بلکہ اسے اٹھا کر باہر پھینکنے سے ہی جائے گی، کیونکہ اس بیماری نے ملکی اداروں کی جڑوں، معیشت، اخلاق اور وفاق کی اکائیوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں جن کا ایک ہی کام بدزبانی اور انتقامی کارروائیاں کرنا، عمران خان اور اس کے ساتھی جب منہ کھولتے ہیں تو ان کے منہ سے غلاظت ٹپکتی ہے، ایسے شخص کا مقام وزیراعظم ہاؤس نہیں، ایسے شخص کوعوام کے حوالے کردوتاکہ عوام دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت آج گئی یا کل گئی، حکومت کا جہازڈوب رہا ہے اورڈوبتے جہاز پر کوئی سوار نہیں ہوتا بلکہ اس سے نیچے چھلانگ لگائیں گے، عوام نے لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا بلکہ شیر پر ٹھپہ لگانا ہے، لوٹوں کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں بلکہ بیت الخلا ہوتی ہے، ان لوٹوں کو یہاں بہتے دریا میں ہمیشہ کے لیے بہادیں گے، حکومت جارہی ہے، اسے خدا حافظ بھی نہیں کہنا اس کا یوم احتساب قریب آرہا ہے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ۔غیرسرکاری تنظیموں کی مدد سے عوام میں پولیوویکسین بارے آگہی فراہم کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

Next Post

آئی جی سندھ واقعہ؛ رینجرز اور آئی ایس آئی کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

Next Post
کشمیرتکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے ، کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ یوم شہداء کی تقریب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خطاب

آئی جی سندھ واقعہ؛ رینجرز اور آئی ایس آئی کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
گلگت بلتستان: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا جہاز ڈوب رہا ہے جس میں اب کوئی سوار نہیں ہوگا بلکہ اس سے چھلانگ لگائے گا۔ گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے جلسے سے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع بتارہا ہے گلگت بلتستان میں شیرآئے گا کیونکہ اس حکومت کو کبھی حکومت نہیں سمجھا، یہ جعلی حکومت ہے جس کے نصیب میں عوام کی عزت کرنا لکھا ہی نہیں، اس سے درخواست کرنے کا کیا فائدہ، اگرآپ کوآپ کا حق نہیں دیا جارہا توآنے والے الیکشن میں شیرکوووٹ دواوراپنے حقوق کے ساتھ جیو۔ مریم نواز نے کہا کہ اس وادی کو دیکھ کرجنت کا خیال آتا ہے لیکن جعلی حکومت گوپس کے فنڈزروک کر بیٹھی ہے۔ دیامراوربھاشاڈیم پر نوازشریف نے جو کام کیا آج تک کسی نے نہیں کیا، پتا چلا ہے وہاں جو نوکریاں نکلی ہیں اس میں یہاں کے عوام کو حصہ اور معاوضہ نہیں دیا جا رہا، ن لیگی ارکان یہ معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے اور میں بھی دیامربھاشاڈیم کے متاثرین کیلئے آوازاٹھاؤں گی۔ عوام کے مسائل کا واحد حل مسلم لیگ ن ہے۔ مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا لڑائی تم سے نہیں ہے، عمران خان کا نام لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، اس کا نام بھی لینا گوارا نہیں کرتی، لیکن مجبورا عوام کے مجرم عمران خان کا نام لینا پڑتا ہے، وہ چھوٹا آدمی ہے لیکن جب علاج مقصود ہو توبیماری کا نام لینا پڑتا ہے، پاکستان کو آج جو بیماری لاحق ہے اس کا نام ہے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف جو جوڑ توڑ کر بنائی گئی ہے، ملک میں کورونا جیسی یہ بیماری 2018ء میں ہی آگئی تھی، یہ بیماری ماسک پہننے سے نہیں جائے گی بلکہ اسے اٹھا کر باہر پھینکنے سے ہی جائے گی، کیونکہ اس بیماری نے ملکی اداروں کی جڑوں، معیشت، اخلاق اور وفاق کی اکائیوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔ مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں جن کا ایک ہی کام بدزبانی اور انتقامی کارروائیاں کرنا، عمران خان اور اس کے ساتھی جب منہ کھولتے ہیں تو ان کے منہ سے غلاظت ٹپکتی ہے، ایسے شخص کا مقام وزیراعظم ہاؤس نہیں، ایسے شخص کوعوام کے حوالے کردوتاکہ عوام دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیں۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت آج گئی یا کل گئی، حکومت کا جہازڈوب رہا ہے اورڈوبتے جہاز پر کوئی سوار نہیں ہوتا بلکہ اس سے نیچے چھلانگ لگائیں گے، عوام نے لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا بلکہ شیر پر ٹھپہ لگانا ہے، لوٹوں کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں بلکہ بیت الخلا ہوتی ہے، ان لوٹوں کو یہاں بہتے دریا میں ہمیشہ کے لیے بہادیں گے، حکومت جارہی ہے، اسے خدا حافظ بھی نہیں کہنا اس کا یوم احتساب قریب آرہا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.