لیہ(صبح پا کستان)تھل جیپ ریلی کا لیہ کی جانب سفر جاری۔ اختتامی پوائنٹ لیہ میں قائم جبکہ تقریب تقسیم انعامات بھی لیہ میں متوقع ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے تھل جیپ ریلی اور میلہ کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر اے ڈی سی آر فیاض احمد ندیم، اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال، اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ یاسر رضوان، سی ای او تعلیم شرافت بسرا، متعلقہ افسران،عدنان رندھاوا،تاجررہنماتنویر احمد خان، واحد بخش باروی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تھل جیپ ریلی مسلسل پانچویں مرتبہ منعقد ہو رہی ہے جو اس کی کامیابی اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کے موقع پر متعلقہ محکمے سٹال لگائیں گے اور عوام کی تفریح طبع کے لئے مختلف پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 20 نومبر سے شروع ہونے والی 3 روزہ تھل جیپ ریلی میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جا رہی ہے اور 21 نومبر کو خواتین کی جیپ ریلی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اجلا س میں تین روزہ تھل جیپ ریلی کے پروگرامز کے لیے ڈیوٹی روسٹر،دستیاب و عدم سہولیات،سٹالز لگانے، معیاری فوڈ سٹریٹ کے قیام،راستوں کو خوب صورت بنانے،چھڑکاء کرنے، بینرز،قومی پرچم و جھنڈیاں آویزاں کرنے، سیکورٹی،پارکنگ کے انتظامات کو بہترین سے بہترین بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیاکہ یہ ایونٹ ضلع کی شناخت کے لیے نمایاں اہمیت کا حامل ہے جسے بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات عمل میں لائیں۔