لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرریونیوعوامی خدمت کچہر ی کے ذریعے محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جارہا ہے۔عوام کو انکی جائیداد کی دستاویزات کی حصول میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریونیوعوامی خدمت کچہری میں تمام شعبوں کو ایک چھت تلے جمع کردیا گیا ہے ۔انہو ں نے یہ بات تحصیل کمپلیکس میں منعقدہ ریونیوعوامی خدمت کچہری میں درخواستوں پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوفیاض احمدندیم،اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغ ©ل،فوکل پرسن محمداقبال،قانونگوآفیسرممتاز احمدجکھڑ،ریونیوسٹاف اور درخواست گزار موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے میکنیزم ترتیب دے دیاگیا ہے جس کے تحت میں خود اور ضلع بھرکے ریونیو افسران ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو مسائل کو موقع پر بھی حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریونیوسے متعلقہ دستاویزات کی حصول میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ آنے والے درخواست گزار روں کے مسائل کو تسلی سے سناجائے تاکہ ریونیوعوامی خدمت کچہر ی منعقدکرنے کا مقصدحاصل ہوسکے۔اس موقع پر 28 درخواستیں پیش کی گئیں جن کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءنے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوری حل ہونے والی درخواستوں کو فوری نمٹایاجائے ماندہ درخواستوںکوٹائم لمٹ دے کر حل کیاجائے۔اسی طرح تحصیل کروڑ میں بھی ریونیوعوامی خدمت کچہری منعقدہوئی ۔جس میں اے سی کروڑ محمدیاسر رضوا ن شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے