سابق گورنر کی جانب سے زہریلی مٹھائی سے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے لئے چالیس ہزار روپے فی کس امداد کا اعلان ،اس سے قبل تحریک انصاف کے اس حلقہ کے ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی ن بحی 0 4ہزار فی کس امداد دے چکے ہیں ۔۔۔۔۔
لیہ(صبح پا کستان) سابق گورنر پنجاب مرکزی رہنما تحریک انصاف چوہدری محمد سرور نے لیہ میں زہریلی مٹھائی سے 30افراد کے حانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی دوائی اور ڈاکٹروں کی وجہ سے لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے رہے ہیں حکمران میٹرو بس اور اورنج ٹرین بنانے میں مصروف ہیں ،کسی بھی مہذب معاشرہ میں اتنے بڑے سانحہ ہونے پر حکمران اپنی ناکامی کو تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جاتے لیکن اس ملک اور عوام کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کے حکمران کرپٹ اور نااہل ہیں جو اقتدار کو اپنی بقا سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 11لاکھ ا فراد سالانہ گندہ پانی پینے کی وجہ سے دنیا سے چلے جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں ،لیکن اس ملک پر حکومت کرنے والے ڈکٹیٹروں نے اس ملک کو نہیں لوٹا جتنا جمہوری حکومت کرنے والوں نے اس ملک کی دولت کو لوٹا ہے سیاستدانوں کی یہ بات بالکل غلط ہے کہ اقتدار کا اصل محور کہیں اور ہے ملک کا اور صوبہ کا بجٹ کیا کوئی اور بناتا ہے صحت ،تعلیم اور غریبوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی موجودہ حکمرانوں کی ترجیح نہیں ہے،اقتدار ،طاقت اور اختیارات مرکزی اور صوبائی حکومت کرنے والے صرف اپنے پاس رکھتے ہیں ،صوبہ پنجاب کی گورنر شپ سے استعفیٰ صرف اس لئے دیا تھا کہ گورنر کے اختیار بھی وہ شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے،موجودہ حکمرانوں کی نزدیک ملک میں بسنے والے غریب لوگوں کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں اگر یہ خود بیمار ہو جائیں تو اپنا علاج لندن اور امریکہ چلے جاتے ہیں لیہ سانحہ پر بنائی جانے والی انکوائری کمیٹیاں اور کمشن کی رپورٹ بھی اسی طرح آئیں گی جس طرح اس سے قبل بننے والے کیمشن اور کمیٹوں کی آئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے پر کرپٹ لوگوں کا احتساب کرکے بلے زور پر ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے گا ،احتساب کا عمل خود سے شروع کرنا ہوگا۔تعزیت کے موقع پر انہوں نے متاثرین خاندانوں کے جاں بحق ہونے والوں کو فی فرد 40ہزار دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ تحریک انصاف کے اس حلقہ کے ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی نے 40ہزار فی جاں بحق ہونے والوں کو ادا کر چکے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی کفالت کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے اور مارکیٹوں میں فوڈ آئٹم بیچنے والوں کے چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنایا جائے۔بعد ازاں سابق گورنر ایم پی ا ے عبدالمجید خان نیازی کے والد کی فاتحہ خوانی کیلئے کروڑ اور سابق ایم پی اے مہر فضل حسین سمرا مرحوم کی فاتحہ خوانی کیلئے لیہ پہنچے۔اس موقع پر یاسر عرفات،بشارت رندھاوا،یاسر سمرا،عبدالغفار ، ضلعی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ثنا اللہ واندر سمیت دیگر ساتھ موجود تھے۔