لیہ(صبح پا کستان)فاطمہ شوگر کلینک کا افتتاح،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی،سابق ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر ظفر ملغانی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ظفر چوہان،پروفیسر محمد اسلم نعمانی نے افتتاحی فیتہ کاٹ کر ملک میں امن،ترقی،کشمیری وفلسطینی مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعا کرائی،اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے لیہ سید رفاقت گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ملک میں باعزت روزگار کے وسائل کا آغاز ہورہا ہے مشکل دور کے خاتمے کے بعد ترقی و خوشحالی کے دور کی ابتد اء ہوچکی ہے،ملک بھر میں کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے فیز کا بھی آغاز کردیا گیا جس کی وجہ سے ملک بھر کے نوجوان بنکوں سے آسان طریقہ کار سے قرضہ لیکر باعزت روزگار کا سلسلہ شروع کرسکتے ہیں،سینئر و سابق ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر ظفر اقبال ملغانی نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز کی وجہ سے شہریوں کے علاج معالجہ میں آسانیاں پیدا ہورہی ہیں نوجوان ڈاکٹرز کا نالج جدید تقاضوں کے ہم آہنگ ہے جس کی وجہ سے ان کی تشخیص و تجویز دونوں بہترین ہیں شہریوں کو بہتر طبی سہولیات دیکر معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی لی جاسکتی ہیں جو ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے
،فاطمہ شوگر سنٹر کے مالک ڈاکٹر مبشر نعمانی نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرز و شہری اس وقت میرے کلینک پر موجود ہیں ان کے آنے سے حوصلہ ملا ہے یہ کلینک لیہ و گرد ونواح میں اپنی نوعیت کا الگ ہسپتال ہوگا جس میں شوگر سے متعلق تمام مسائل کا مکمل علاج معالجہ جدید تقاضوں کے پیش نظر رکھ کر کیا جائے گا،شوگر کی وجہ سے معدہ کے مسائل،مردانہ کمزور،دوران حمل خواتین کو مسائل،پاؤں کے زخم و دیگر مسائل کا بروقت علاج کیا جائے گا،افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر عزیز،صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر نجف شاہ،فاروق خان کھتران،مولانا محمد اسلم نیازی،مولانا قاری محمد رمضان رحیمی،پروفیسر لالہ امیر محمد،طاہر خان،عجب گل خانو دیگر موجود تھے