چوک اعظم(صبح پا کستان) ڈی پی او لیہ ندیم عباس کا رات گئے تھانہ چوک اعظم،سٹی ایریا اور پولیس خدمت کاؤنٹر کا سرپرائز وزٹ،تھانہ کی حوالات،فرنٹ ڈیسک،موبائل تھانہ جات،ریکارڈ اور گشت پر مامور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں کو چیک کیا،تھانہ پر آنے والے ہر شہری کو عزت و وقار کا درجہ دیا جائے،کرائم کنٹرول پر پوری توجہ مرکوز رکھیں،جرم رونما ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او جواب دہ ہو گا،گشت کے نظام کو مزید موئثر کیا جائے ۔ڈی پی او کی افسران کو ہدایات
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ندیم عباس نے رات گئے تھانہ چوک اعظم اورسٹی ایریاکاسرپرائز وزٹ کیا،اس موقع پر انہوں نے تھانہ کی حوالات،فرنٹ ڈیسک،موبائل تھانہ جات،ریکارڈ کی تکمیل اور گشت پر مامور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں کو چیک کیا،حوالات میں بند ملزمان سے مسائل دریافت کے،ایس ایچ او ز،محرران سے روزنامچہ،تھانہ میں درج مقدمات اور جرائم کی شرح بارے استفسا ر کیا،ندیم عباس نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ پر آنے والے ہر شہری کو عزت و وقار کا درجہ دیا جائے،میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور مظلوں کی داد رسی کی جائے،کرائم کنٹرول پر پوری توجہ مرکوز رکھیں،قانون شکن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے،گشت کے نظام کو مزید موئثر کیا جائے،جرم رونما ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او جواب دہ ہو گا،انہوں نے ڈی ایچ کیو لیہ میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے متعلقہ سٹاف سے دریافت عمل میں لائی۔