لیہ( صبح پا کستان )ملک بھر کی طرح لیہ میں بھی یوم دفاع جوش و خروش سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں ٹی ڈی اے چوک سے گھوڑا چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ریلی کی قیادت کی۔اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ہے کہ آج کا دن قومی سطح پر ش ±کرانے کا دن ہے۔ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس کی مدد سے افواج پاکستان نے دشمن کے ارادے خاک میں ملائے اور افواج پاکستان س ±رخرو ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم کے حامل دشمن کو ذلت اور نامرادی نصیب ہوئی قوم کے بہادر بیٹوں نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو نشان عبرت بنایا۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے افسران و جوان ہمارا فخرہیںاور ہم ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول سائٹی پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ملی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ریلی کے شرکاءکے ساتھ مل کر پاکستان زندہ ،پاک فوج زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرئے لگوائے ۔اس موقع پرملکی سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔ریلی میں ڈی ایس پی اعجازرندھاوا،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ،ڈی او زتعلیم توکل حسین ،پروین اختر،پروین کوثر،سیفی آفیسر عنایت بلوچ،صدرانجمن تاجران مظفر اقبال دھول،ڈاکٹرز ،محکمہ تعلیم ،ریسکیو1122،سول سوسائٹی ودیگر عام شہریوں نے شرکت کی ،
چوک اعظم میں بھی صبح پا کستان کے زیر اہتمام یوم دفاع پا کستان کی پروقار تقریب
چوک اعظم میں بھی صبح پا کستان کے زیر اہتمام یوم دفاع پا کستان کی پروقار تقریب منعقد ہوءی ۔ تقریب میں مقررین نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ءے دفاع پا کستان کے عہد کی تجدید کرتے ہو ءے وطن عزیز پا کستان کی سالمیت اور استحکام کا عزم کیا