• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ارض وطن کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے . تحریر :سید عمران علی شاہ

webmaster by webmaster
ستمبر 7, 2020
in کالم
0
جنوبی پنجاب مسیحائی کا منتظر ہے .. تحریر :سید عمران علی شاہ
دنیا میں 210 کے قریب ممالک موجود ہیں، تقریباً 6 ارب سے زائد انسان اس زمین پر بستے ہیں،  انسان فطرتاً فطرتاً جھگڑالو ثابت ہوا ہے،یہی وجہ ہے کہ انسانی تاریخ جنگ و جدل اور ظلم و بربریت کی داستانوں سے لبریز ہے، طاقت کے نشے اور اقتدار کو وسعت دینے کا جنون تمام انسانی اور. معاشرتی اقدار کو روندنے کا سبب بن جاتا ہے، یہ ،اس سب کے باوجود، محبت دنیا کا حسین ترین جزبہ ہے، اب اس محبت کے بھی بہت سے روپ ہیں، والدین کے لیے اولاد کی محبت، بہن بھائیوں کی باہمی الفت، شوہر اور بیوی کے رشتے میں پائی جانے والی چاہت، یہ سب کے سب محبت کے زمرے میں آتی ہیں،
 آپ چاہے کسی نسل قوم، فرقے، رنگ یا قبیلے سے وابستہ ہوں، اپنی انفرادیت بڑی عزیز رکھتے ہیں، لیکن وطن اور اس کی محبت اپنے اندر اس قدر معجزاتی طاقت رکھتی ہے کہ بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ انسان کی بنیادی پہچان ہی اس کا وطن بن جاتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کے پروردگار عالم کی عطاء کردہ نعمتوں میں سے اپنا وطن، اپنا ملک اور اپنی دھرتی ہے، وطن سے محبت فطری جزبہ ہے، اور اس بڑی دلیل کوئی نہیں ہے،
ارض وطن کے قیام کی داستان لاکھوں جانوں کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے، پاکستان کے حصول کی جدوجہد میں مصروف عمل رہنے والے قائدین اور کارکنان نے جدوجہد آزادی میں اپنی زندگیاں، اپنا وقت اور اور اپنا تمام مال و اسباب تک وطن پر نثار کردیا، تب جا کر اس چمن میں آزادی کی بہار آئی،
جس دن سےپاکستان کا وجود دنیا کے نقشے پر ابھرا، اسی دن سے اس ملک کا وجود دنیا کی طاقتوں اور سب سے زیادہ ہمارے ازلی دشمن ملک بھارت کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہ تھا،
بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں کا اکھنڈ بھارت کا خواب، پاکستان کے وجود کی صورت میں پاش پاش ہوگیا تھا، بھارت نے کیوں روز اول سے پاکستان کے وجود کو تسلیم ہی نہ کیا تھا اسی لیے 1948 میں بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لیے پاکستان پر حملہ کیا، لیکن افواج پاکستان نے اس کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا، 6 ستمبر 1965 کو ایک بار پھر بھارت نے ارض وطن پر میلی نگاہ ڈالی اور لاہور پر حملہ آور ہوگیا، تاریخ شاہد ہے کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے اور طاقت کے نشے میں چور ملک بھارت کو وہ دھول چٹائی کہ اس نذیر رہتی دنیا تک نہیں ملے گی،
ہماری افواج نے جرات، بہادری اور قربانیوں کے لازوال باب رقم کیے، اسی جنگ ستمبر میں سیالکوٹ کے قریب چونڈہ کے مقام پر ٹینکوں کا سب سے بڑا محاذ ہوا، دھرتی ماں کے عظیم بیٹے اپنے سینوں سے بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کو راکھ کاڈھیر بنا کر امر ہوگئے،  *اے وطن تو لہو کھول اٹھا تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آتے*
 لاہور جم خانہ میں دوپہر کا کھانے کی سوچ رکھ کر حملہ کرنے والے بھارت کو ہر محاذ پر پسپائی ہوئی، میدان جنگ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا،
ہمارا دشمن جب میدان جنگ میں ہم سے مقابلہ نہ کر پایا تو اس نے مکاری کا سہارا لینا شروع کردیا اس دشمن نے پاکستان میں موجود ملک دشمن عناصر کو اپنا آلہ کار بنا کر دہشت گردی اور فرقہ واریت کا کھیل کھیلنا شروع کر دیا، آج بھی عیار دشمن اس ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی جدوجہد کر رہا ہے جو کہ انشاء ﷲ ناکام ہوگی، پاکستان کی افواج اور سکیورٹی پر معمور تمام ادارے، اپنے ملک کے دفاع پر پوری شدت اور محبت سے معمور ہیں، ہمارے دشمن کو اس مکروہ کھیل میں بھی کافی حد تک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،
مگر اس وقت دشمن ایک قبیح کوشش کر رہا ہے کہ وہ ہماری فوج اور عوام میں فاصلے بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، دشمن کے یہ ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے،
کیونکہ پوری قوم کو اپنے اداروں سے شدید محبت ہے، ہمارے شہداء اور غازی ہماری شان ہیں، وطن کی محبت کی طرح افواج پاکستان سے محبت ہمارے لہو میں دوڑتی ہے،
اس یوم دفاع پاکستان ہم. اپنے تمام شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو نہ صرف سلام پیش کرتے ہیں بلکہ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی افواج کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو اپنے پیروں تلے روند دیں گے،
پاکستان دنیا کے عظیم ترین ممالک میں سے ایک ہے، اس ملک کی تاریخ شاہد ہے کہ پاکستانیوں کا جزبہ حب الوطنی بے مثال و بے نظیر ہے، جب جب بھی اس ملک پر کڑا وقت آیا ہے ہم نے یکجا ہو کر اس کا مقابلہ کیا ہے، پاکستان ہماری جان ہے، ہماری شان ہے، ہماری آن بان ہے اور سب سے بڑھ کر ہماری شناخت اور پہچان ہے، پروردگار عالم ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے، اسے دشمنوں سے محفوظ رکھے، پروردگار عالم ہماری افواج اور ہماری حفاظت پر معمور تمام اداروں کا حامی و ناصر، آئیے عہد کریں کہ ہم مل کر تمام تر اختلافات چاہے وہ زبان، فرقے، رنگ، نسل، علاقے یا کسی بھی بنیاد پر ہوں ان کو یکسر نظر انداز کرکے، اپنے ملک کی ترقی و عروج کے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں گے، اور آنے والے وقتوں میں اپنی دھرتی ماں کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،انشاء ﷲ مستقبل کا پاکستان روشن ہے، ہم سب بائیس کروڑ پاکستانی ہمہ وقت اپنے ملک کی خاطر جان بھی قربان کر سکتے ہیں، ہمارا وطن ہمارا وقار دائم ہے،
پاکستان پائیندہ باد
Tags: column by imran shah
Previous Post

لیہ۔ڈی پی او کا رات گئے تھانہ چوک اعظم،سٹی ایریا اور پولیس خدمت کاؤنٹر کا سرپرائز وزٹ

Next Post

صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، تاریخ فائنل کردی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
دنیا میں 210 کے قریب ممالک موجود ہیں، تقریباً 6 ارب سے زائد انسان اس زمین پر بستے ہیں،  انسان فطرتاً فطرتاً جھگڑالو ثابت ہوا ہے،یہی وجہ ہے کہ انسانی تاریخ جنگ و جدل اور ظلم و بربریت کی داستانوں سے لبریز ہے، طاقت کے نشے اور اقتدار کو وسعت دینے کا جنون تمام انسانی اور. معاشرتی اقدار کو روندنے کا سبب بن جاتا ہے، یہ ،اس سب کے باوجود، محبت دنیا کا حسین ترین جزبہ ہے، اب اس محبت کے بھی بہت سے روپ ہیں، والدین کے لیے اولاد کی محبت، بہن بھائیوں کی باہمی الفت، شوہر اور بیوی کے رشتے میں پائی جانے والی چاہت، یہ سب کے سب محبت کے زمرے میں آتی ہیں،
 آپ چاہے کسی نسل قوم، فرقے، رنگ یا قبیلے سے وابستہ ہوں، اپنی انفرادیت بڑی عزیز رکھتے ہیں، لیکن وطن اور اس کی محبت اپنے اندر اس قدر معجزاتی طاقت رکھتی ہے کہ بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ انسان کی بنیادی پہچان ہی اس کا وطن بن جاتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کے پروردگار عالم کی عطاء کردہ نعمتوں میں سے اپنا وطن، اپنا ملک اور اپنی دھرتی ہے، وطن سے محبت فطری جزبہ ہے، اور اس بڑی دلیل کوئی نہیں ہے،
ارض وطن کے قیام کی داستان لاکھوں جانوں کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے، پاکستان کے حصول کی جدوجہد میں مصروف عمل رہنے والے قائدین اور کارکنان نے جدوجہد آزادی میں اپنی زندگیاں، اپنا وقت اور اور اپنا تمام مال و اسباب تک وطن پر نثار کردیا، تب جا کر اس چمن میں آزادی کی بہار آئی،
جس دن سےپاکستان کا وجود دنیا کے نقشے پر ابھرا، اسی دن سے اس ملک کا وجود دنیا کی طاقتوں اور سب سے زیادہ ہمارے ازلی دشمن ملک بھارت کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہ تھا،
بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں کا اکھنڈ بھارت کا خواب، پاکستان کے وجود کی صورت میں پاش پاش ہوگیا تھا، بھارت نے کیوں روز اول سے پاکستان کے وجود کو تسلیم ہی نہ کیا تھا اسی لیے 1948 میں بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لیے پاکستان پر حملہ کیا، لیکن افواج پاکستان نے اس کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا، 6 ستمبر 1965 کو ایک بار پھر بھارت نے ارض وطن پر میلی نگاہ ڈالی اور لاہور پر حملہ آور ہوگیا، تاریخ شاہد ہے کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے اور طاقت کے نشے میں چور ملک بھارت کو وہ دھول چٹائی کہ اس نذیر رہتی دنیا تک نہیں ملے گی،
ہماری افواج نے جرات، بہادری اور قربانیوں کے لازوال باب رقم کیے، اسی جنگ ستمبر میں سیالکوٹ کے قریب چونڈہ کے مقام پر ٹینکوں کا سب سے بڑا محاذ ہوا، دھرتی ماں کے عظیم بیٹے اپنے سینوں سے بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کو راکھ کاڈھیر بنا کر امر ہوگئے،  *اے وطن تو لہو کھول اٹھا تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آتے*
 لاہور جم خانہ میں دوپہر کا کھانے کی سوچ رکھ کر حملہ کرنے والے بھارت کو ہر محاذ پر پسپائی ہوئی، میدان جنگ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا،
ہمارا دشمن جب میدان جنگ میں ہم سے مقابلہ نہ کر پایا تو اس نے مکاری کا سہارا لینا شروع کردیا اس دشمن نے پاکستان میں موجود ملک دشمن عناصر کو اپنا آلہ کار بنا کر دہشت گردی اور فرقہ واریت کا کھیل کھیلنا شروع کر دیا، آج بھی عیار دشمن اس ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی جدوجہد کر رہا ہے جو کہ انشاء ﷲ ناکام ہوگی، پاکستان کی افواج اور سکیورٹی پر معمور تمام ادارے، اپنے ملک کے دفاع پر پوری شدت اور محبت سے معمور ہیں، ہمارے دشمن کو اس مکروہ کھیل میں بھی کافی حد تک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،
مگر اس وقت دشمن ایک قبیح کوشش کر رہا ہے کہ وہ ہماری فوج اور عوام میں فاصلے بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، دشمن کے یہ ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے،
کیونکہ پوری قوم کو اپنے اداروں سے شدید محبت ہے، ہمارے شہداء اور غازی ہماری شان ہیں، وطن کی محبت کی طرح افواج پاکستان سے محبت ہمارے لہو میں دوڑتی ہے،
اس یوم دفاع پاکستان ہم. اپنے تمام شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو نہ صرف سلام پیش کرتے ہیں بلکہ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی افواج کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو اپنے پیروں تلے روند دیں گے،
پاکستان دنیا کے عظیم ترین ممالک میں سے ایک ہے، اس ملک کی تاریخ شاہد ہے کہ پاکستانیوں کا جزبہ حب الوطنی بے مثال و بے نظیر ہے، جب جب بھی اس ملک پر کڑا وقت آیا ہے ہم نے یکجا ہو کر اس کا مقابلہ کیا ہے، پاکستان ہماری جان ہے، ہماری شان ہے، ہماری آن بان ہے اور سب سے بڑھ کر ہماری شناخت اور پہچان ہے، پروردگار عالم ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے، اسے دشمنوں سے محفوظ رکھے، پروردگار عالم ہماری افواج اور ہماری حفاظت پر معمور تمام اداروں کا حامی و ناصر، آئیے عہد کریں کہ ہم مل کر تمام تر اختلافات چاہے وہ زبان، فرقے، رنگ، نسل، علاقے یا کسی بھی بنیاد پر ہوں ان کو یکسر نظر انداز کرکے، اپنے ملک کی ترقی و عروج کے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں گے، اور آنے والے وقتوں میں اپنی دھرتی ماں کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،انشاء ﷲ مستقبل کا پاکستان روشن ہے، ہم سب بائیس کروڑ پاکستانی ہمہ وقت اپنے ملک کی خاطر جان بھی قربان کر سکتے ہیں، ہمارا وطن ہمارا وقار دائم ہے،
پاکستان پائیندہ باد
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.