لیہ( صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر صدارت ریسکیو 1122لیہ آفس میں تما م شعبہ جات کے انچارج کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔جس میں محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے طے پایاگیا گیاکہ ریسکیو 1122لیہ کاسٹاف کے علاوہ ریسیکو 1122لیہ سے تربیت یافتہ ریسکیو محافظ بھی ایمبولینسز، فائر کی گاڑیوں کے ہمراہ امام بارگاہوں، جلسوں، جلوسوں اور مجالس پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ کسی بھی نا گہانی صورتحال میں عزاء داروں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے اور ان کی بروقت ہسپتالوں میں منتقلی کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122لیہ 9اور 10محرم کو 24گھنٹے ہائی الرٹ رہے گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر سجاد احمد نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے مرتب کئے گئے ایمرجنسی پلان کے تحت تمام ریسکیوعملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید یہ بتایا کہ ڈسٹرکٹ لیہ میں امامیہ سکاؤٹس کوبھی ابتدائی طبی امدادکی مکمل ٹریننگ دے دی گئی ہے جو کسی بھی ایمر جنسی کی صورتحال میں عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کریں گے اور جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 لیہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24گھنٹے ہر دم تیار ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپنے پیغام میں کہا کہ ریسکیو 1122کو ایمرجنسی کی صورتحال میں راستہ مہیا کرتے رہیں تاکہ بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے اور قیمتی جانوں کے ضیا ع سے بچاجا سکے۔ مزید انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں ایمرجنسی نمبر نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو آفس کنٹرول روم کا 0606-920091 نمبر ڈائل کریں۔