بھکر[ صبح پا کستان }ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے ضلع بھکر کے شہریوں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، یہ شہر ہمارا اپنا ہے محرم الحرام کے دوران تمام شہریوں کو آپس میں بھائی چارے ، اخوت ، اتحاد ، محبت کو جاری رکھ کر اپنے ضلع کے مثالی امن کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے ۔ قانون سب کے لئے برابر ہے حکومت نے محرم الحرام کے حوالے سے تفصیلی طور پر ضابطہ اخلاق جاری کیا ہوا ہے جس کی روشنی میں ہم اپنے فرض کی ادائیگی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد پیدا رکھیں تاکہ کوئی بھی شرپسند عناصر محرم الحرام کے دنوں میں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ الحمدللہ ضلع بھکر کے شہریوں نے ہمیشہ امن وامان کے قیام کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ سے تعاون رکھتے ہوئے اپنے شہر کی بہتری کے لیے مثالی سوچ کو اپنایا ہے دونوں ضلعی افسران نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ہمارا دین اسلام آمن و آشتی کا پیغام دیتا ہے ہم تمام لوگوں کو اپنے مسلک کو چھوڑیں نہیں جبکہ دوسرے کے مسلک کو چھڑیں نہیں پر عمل پیرا رہنا چاہیے ۔آخر پر ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع بھر کا تمام الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا جس طرح پہلے اپنی بہترین ذمہ داریاں نبھا رہا ہے ان حساس دنوں میں ہماری گزارش ہے کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ہمیں براہ راست آگاہ کیا جائے نہ کہ اس مسئلہ کو پھیلا کر مسائل کا ذریعہ بنایا جائے ۔اتحاد و یگانگت کا تقاضہ ہے محبتیں تقسیم کر کے محبتیں سمیٹی جائیں