لیہ (صبح پاکستان) ۔کار پر سبز نمبر پلٹ لگا کر گاڑی کے کاغذات چھینے والے وارداتئیےگرفتار
کار پر جعلی سبز نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹ لگا کر اسلحہ کے زور پر گاڑی کے کاغذات چھیننے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار ۔۔اسلحہ بھی برآمد ۔۔
تفصیلات کے مطابق مرید عباس، رضوان وغیرہ 4 کس ملزمان نے مسمی اختیار حسین سے اسلحہ کے زور پر گاڑی کے کاغذات چھینے اور کار جس پر سبز نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹ لگائی ہوئی تھی، پر موقع سے فرار ہوگئے۔
تھانہ فتح پور پولیس نے 15 کے ذریعے اطلاع ملنے پر فوری طور پر ناکہ بندی کی اور کار نمبری LWP-2643 جس پر نیلی ریوالونگ لائٹ اور سبز رنگ کی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں، کو روک کر چاروں ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک پسٹل اور ایک رائفل223 برآمد کر لی گئ۔
ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے کاغذات بھی برآمد ۔۔
ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 440/20 بجرم 382 ت پ، 441/20 بجرم 170،171 ت پ اور20 /442 بجرم65-20 -13 اسلحہ آرڈیننس درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔۔