لیہ(صبح پا کستان)وزیراعلی کی ہدایت پر محرم الحرام کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایاجائے۔تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون کے ذریعے بہترمیونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔عاشورہ محرم الحرام کے دوران مذہبی آہنگی کا فروغ اولین ترجیح ہونی چاہیے
کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے۔ یہ بات نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیا زاحمدمغل سے محرم انتظامات کے حوالے سے اُٹھائے اقدامات بارے بریفنگ لینے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر اے سی نیا ز احمدمغل نے بتایا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تمام محکمے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے میونسپل سروسز کی فراہمی کو ممکن بنارہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا مجالس عزاء،جلوس روٹس کی صفائی کا عمل،جراثیم کش سپرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نیا زاحمدمغل نے بتایا کہ شفٹ وائز ڈیوٹی روسٹر تشکیل دیا گیا ہے طبی مراکزصحت میں بھی عملہ الرٹ ہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے تمام صورت حال کو مانیٹرکیاجارہا ہے۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے بروئے کار لائے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر میونسپل عملے کو ہمہ وقت الرٹ رکھاجائے تاکہ گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کی صورت میں فوری نکاسی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پروہ خودانتظامات کی مانیٹرنگ کررہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایاجاسکے۔سیدرفاقت علی گیلانی نے مزید کہا کہ انتظامات کی بہتری متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے اس لیے اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ضلع ایک مثالی اور پرامن ضلع ہے جس کو برقرار رکھنے کے لیے اسی ہی محنت سے کام جاری رکھاجائے۔اس موقع پر ڈی ایس پی منور خان بزدار نے پولیس و سیکورٹی امورکے متعلق بریفنگ دی۔