• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گذشتہ سال لاکھ 77ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان

webmaster by webmaster
جولائی 23, 2020
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گذشتہ سال لاکھ 77ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان

لیہ( صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر و بیرون ضلع کے شہریوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچا رہی ہے،عوام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ پر اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کی روشن مثال سال 2019ءکے اختتام پر 3لاکھ 77ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ہے ،

سال 2018ءکے دوران 2 لاکھ 28ہزار،سال 2017ءمیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 1لاکھ 75ہزار مریضوں نے اپنا علاج معالجہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کرایا،ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے ہسپتال کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال 2020ءسے قبل 125بیڈز کا ہسپتال تھا جس کو ڈپٹی کمشنر لیہ ،محکمہ صحت لیہ وموجودہ ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی کی کاوشوں سے سیکرٹری صحت حکومت پنجاب نے 340بیڈز کے ہسپتال کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،اس سال 340بیڈز کے ہسپتال کے بجٹ میں اضافہ کیلئے محکمہ صحت و محکمہ خزانہ پنجاب کو لیٹرز بھجوا دیئے گئے،سابقہ بجٹ 153ملین میں اضافہ ہوکر 242ملین جاری ہونے کی توقع ہے ،نیا بجٹ ریلیز ہونے سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیا ت میں بھی اضافہ ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال کی کارکردگی جانچنے کیلئے ایمرجنسی و سرجری کے مریضوں کا تناسب دیکھا جاتا ہے سال 2019کے اختتام پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی میں 2لاکھ سے زائد مریض دیکھے گئے جبکہ 86سو مریضوں کی سرجری کی گئی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں32مختلف اسپیشلسٹوں کی تعیناتی،اوپی ڈی کے شعبہ جات میں اضافہ،ہیپٹائٹس ،این سی ڈی کلینک کا قیام،بچوں کے 50بیڈ کا نیا یونٹ،4نئے آپریشن تھیٹر،ڈائیلیسز یونٹ میں 5نئی مشینوں کی تنصیب،،سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم کی تنصیب،کلر ڈاپلر الٹر ساﺅنڈ سروس، پی سی آر لیب،ڈیجیٹل ایکسرے،3جدید ایکسرے کی بڑی مشینیں ،اینالاگ ایکسرے مشین ،آرتھوپیڈک سرجری کیلئے 55لاکھ مالیت کی جدید ایکسرے مشین،ڈینٹل یونٹ میں 3نئے جدید ڈینٹل یونٹ ،جدید فزیو تھراپی مشینیں،سی ٹی سکین مشین ،انسٹال کرائی گئی ہیں،ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر ماحول دینے کیلئے 110چلر ایئرکنڈیشنر،93سپلٹ اے سی بھی چل رہے ہیں، جن کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جارہی ہیں،،انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا پھیل جانے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں کرونا وارڈ تشکیل دیا گیا اور اس دوران ہسپتال میں موجود 4وینٹی لیٹرز کو ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں فعال کردیا گیا کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کل 57مریض آئے جن کے علاج معالجہ و داخل کرکے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 4مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ دیگر مریضوں کے آنے والے ٹیسٹوں کی روشنی میں ڈاکٹرز نے علاج معالجہ کیا 4مثبت آنے والے والے مریضوں کا کرونا وائرس کا علاج کیا گیا جو کہ علاج معالجہ کے بعد ٹھیک ہونے پر گھروں کو چلے گئے انہوں نے بتایا کہ اب تک ہائی ڈی پنڈنسی یونٹ میں نصب ونٹی لیٹرز پر مختلف وارڈز کے کل 31مریضوں کو شفٹ کرکے ان کا علاج معالجہ کیا گیا جن میں سے 7مریضوں کو دیگر بڑے ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا دیگر ٹھیک ہونے والے مریضوں میں سے8مریضوں کو وینٹی لیٹر سے واپس ان کے وارڈز میں علاج معاجہ کیلئے بھجوا دیا گیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے جاری حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماہ مئی،جون 2020ءکے دوران ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی،آﺅٹ ڈور و ان وارڈز میں 66ہزار5سو 1مریضوں کو علاج معالجہ و ادویات کی سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ماہ مئی و جون کے دوران 17ہزار 8سو 22مریضوں کو وفوری طبی سہولیات کے علاوہ ادویات دی گئیں جبکہ آﺅٹ ڈور سپیشلسٹ بلاک میں دو ماہ کے دوران24ہزار 6سو55مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سپیشلسٹ بلاک میں جنرل آﺅٹ ڈور میں 3552مریض، میڈیکل کے 526،سرجری616،چلڈرن 6648،آئی 2388،ای این ٹی 738،آرتھوپیڈک 703،سائکائٹری 70،ڈینٹل1153،سکن 962،گائنی او پی ڈی1108،ہومیو پیتھک 93،ٹی بی او پی ڈی124، کارڈیالوجی 1351دیگر میں 4423مریضوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد ادویات ودیگر سہولیات دی گئیں،دو ماہ مئی جون کے دوران ان ڈور کے مختلف وارڈز میں 24024مریضوں کو داخل کرکے علاج معالجہ کیا گیاجن میں میڈیکل وارڈ میں 345،سرجیکل وارڈ 127،پیڈز وارڈ1066،پیڈز ایمرجنسی 2546،گائنی وارڈ 911،آئی وارڈ 247،ای این ٹی وارڈ 23آرتھو وارڈ103،کارڈیالوجی وارڈ 482،ٹی بی چیسٹ وارڈ7،یورالوجی وارڈ12،ایمرجنسی وارڈ 1040،ایمرجنسی ٹرائی ایج وارڈ15276،ڈائلیسیز وارڈ 1939مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات و دیگر سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیسن سٹور میں موجودہ 105قسم کی مختلف ادویات موجودہیں ،جن میں 2019-20کے دوران 40قسم کی مختلف ادویات کی خریداری کا عمل مکمل کیاگیا جبکہ ایمرجنسی و دیگر وارڈز کیلئے لوکل پرچیز سے 59قسم کی ادویات خرید کی گئیں،جبکہ سال 2020-21کیلئے ادویات و ایکسرے فلمز،ڈائیلیسیز یونٹ کا سامان و دیگر کے ٹینڈرز کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاءحکومتی ممبران اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے 340بیڈز کے نوٹیفیکیشن کے بعد بجٹ میں فوری اضافہ کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ جنوبی پنجاب کے سرکاری سطح پر کام کرنے والے ہسپتالوں میں سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا درجہ اختیار کرجائے گا،اس موقع پرمیڈیا نمائندگان اور ہسپتال کے متعلقہ سٹاف موجود تھا

Tags: layyah news
Previous Post

کروڑ لعل عیسن.ایم پی اے اولکھ نے سیاسی انتقام لینے کے لیے مجھ پر قتل کا مقدمہ درج کروایا ،ڈاکٹڑ عبد الرشید سا مٹیہ

Next Post

کورونا وائرس قابو میں آنے لگا ، پاکستان میں مصدقہ مریضوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہو گئی

Next Post
کورونا وائرس قابو میں آنے لگا ، پاکستان میں مصدقہ مریضوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہو گئی

کورونا وائرس قابو میں آنے لگا ، پاکستان میں مصدقہ مریضوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ( صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر و بیرون ضلع کے شہریوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچا رہی ہے،عوام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ پر اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کی روشن مثال سال 2019ءکے اختتام پر 3لاکھ 77ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ہے ، سال 2018ءکے دوران 2 لاکھ 28ہزار،سال 2017ءمیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 1لاکھ 75ہزار مریضوں نے اپنا علاج معالجہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کرایا،ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے ہسپتال کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال 2020ءسے قبل 125بیڈز کا ہسپتال تھا جس کو ڈپٹی کمشنر لیہ ،محکمہ صحت لیہ وموجودہ ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی کی کاوشوں سے سیکرٹری صحت حکومت پنجاب نے 340بیڈز کے ہسپتال کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،اس سال 340بیڈز کے ہسپتال کے بجٹ میں اضافہ کیلئے محکمہ صحت و محکمہ خزانہ پنجاب کو لیٹرز بھجوا دیئے گئے،سابقہ بجٹ 153ملین میں اضافہ ہوکر 242ملین جاری ہونے کی توقع ہے ،نیا بجٹ ریلیز ہونے سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیا ت میں بھی اضافہ ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال کی کارکردگی جانچنے کیلئے ایمرجنسی و سرجری کے مریضوں کا تناسب دیکھا جاتا ہے سال 2019کے اختتام پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی میں 2لاکھ سے زائد مریض دیکھے گئے جبکہ 86سو مریضوں کی سرجری کی گئی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں32مختلف اسپیشلسٹوں کی تعیناتی،اوپی ڈی کے شعبہ جات میں اضافہ،ہیپٹائٹس ،این سی ڈی کلینک کا قیام،بچوں کے 50بیڈ کا نیا یونٹ،4نئے آپریشن تھیٹر،ڈائیلیسز یونٹ میں 5نئی مشینوں کی تنصیب،،سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم کی تنصیب،کلر ڈاپلر الٹر ساﺅنڈ سروس، پی سی آر لیب،ڈیجیٹل ایکسرے،3جدید ایکسرے کی بڑی مشینیں ،اینالاگ ایکسرے مشین ،آرتھوپیڈک سرجری کیلئے 55لاکھ مالیت کی جدید ایکسرے مشین،ڈینٹل یونٹ میں 3نئے جدید ڈینٹل یونٹ ،جدید فزیو تھراپی مشینیں،سی ٹی سکین مشین ،انسٹال کرائی گئی ہیں،ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر ماحول دینے کیلئے 110چلر ایئرکنڈیشنر،93سپلٹ اے سی بھی چل رہے ہیں، جن کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جارہی ہیں،،انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا پھیل جانے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں کرونا وارڈ تشکیل دیا گیا اور اس دوران ہسپتال میں موجود 4وینٹی لیٹرز کو ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں فعال کردیا گیا کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کل 57مریض آئے جن کے علاج معالجہ و داخل کرکے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 4مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ دیگر مریضوں کے آنے والے ٹیسٹوں کی روشنی میں ڈاکٹرز نے علاج معالجہ کیا 4مثبت آنے والے والے مریضوں کا کرونا وائرس کا علاج کیا گیا جو کہ علاج معالجہ کے بعد ٹھیک ہونے پر گھروں کو چلے گئے انہوں نے بتایا کہ اب تک ہائی ڈی پنڈنسی یونٹ میں نصب ونٹی لیٹرز پر مختلف وارڈز کے کل 31مریضوں کو شفٹ کرکے ان کا علاج معالجہ کیا گیا جن میں سے 7مریضوں کو دیگر بڑے ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا دیگر ٹھیک ہونے والے مریضوں میں سے8مریضوں کو وینٹی لیٹر سے واپس ان کے وارڈز میں علاج معاجہ کیلئے بھجوا دیا گیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے جاری حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماہ مئی،جون 2020ءکے دوران ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی،آﺅٹ ڈور و ان وارڈز میں 66ہزار5سو 1مریضوں کو علاج معالجہ و ادویات کی سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ماہ مئی و جون کے دوران 17ہزار 8سو 22مریضوں کو وفوری طبی سہولیات کے علاوہ ادویات دی گئیں جبکہ آﺅٹ ڈور سپیشلسٹ بلاک میں دو ماہ کے دوران24ہزار 6سو55مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سپیشلسٹ بلاک میں جنرل آﺅٹ ڈور میں 3552مریض، میڈیکل کے 526،سرجری616،چلڈرن 6648،آئی 2388،ای این ٹی 738،آرتھوپیڈک 703،سائکائٹری 70،ڈینٹل1153،سکن 962،گائنی او پی ڈی1108،ہومیو پیتھک 93،ٹی بی او پی ڈی124، کارڈیالوجی 1351دیگر میں 4423مریضوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد ادویات ودیگر سہولیات دی گئیں،دو ماہ مئی جون کے دوران ان ڈور کے مختلف وارڈز میں 24024مریضوں کو داخل کرکے علاج معالجہ کیا گیاجن میں میڈیکل وارڈ میں 345،سرجیکل وارڈ 127،پیڈز وارڈ1066،پیڈز ایمرجنسی 2546،گائنی وارڈ 911،آئی وارڈ 247،ای این ٹی وارڈ 23آرتھو وارڈ103،کارڈیالوجی وارڈ 482،ٹی بی چیسٹ وارڈ7،یورالوجی وارڈ12،ایمرجنسی وارڈ 1040،ایمرجنسی ٹرائی ایج وارڈ15276،ڈائلیسیز وارڈ 1939مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات و دیگر سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیسن سٹور میں موجودہ 105قسم کی مختلف ادویات موجودہیں ،جن میں 2019-20کے دوران 40قسم کی مختلف ادویات کی خریداری کا عمل مکمل کیاگیا جبکہ ایمرجنسی و دیگر وارڈز کیلئے لوکل پرچیز سے 59قسم کی ادویات خرید کی گئیں،جبکہ سال 2020-21کیلئے ادویات و ایکسرے فلمز،ڈائیلیسیز یونٹ کا سامان و دیگر کے ٹینڈرز کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاءحکومتی ممبران اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے 340بیڈز کے نوٹیفیکیشن کے بعد بجٹ میں فوری اضافہ کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ جنوبی پنجاب کے سرکاری سطح پر کام کرنے والے ہسپتالوں میں سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا درجہ اختیار کرجائے گا،اس موقع پرمیڈیا نمائندگان اور ہسپتال کے متعلقہ سٹاف موجود تھا
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.