لیہ(صبح پا کستان)قومی و صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے و دیگر مطالبات کی منظوری و 6نکاتی ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے مرکزی قیادت کی طرف سے دی گئی کال پر ایپکا ضلع لیہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ضلعی صدر رانا محمد افضل کی قیادت میں کیا گیا،
احتجاجی مظاہرہ میں ضلع بھر کے صوبائی محکمہ جات میں تعینات کلرکوں نے کیا جس میں تمام یونٹس کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد اہلکاروں نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر رانا محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی صدر چوہدری ارشاد احمد کی قیادت میں وفد نے بجٹ سے قبل حکومت پاکستان و صوبائی حکومت کو 6نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کلیریکل سٹاف کی ختم کی گئی پوسٹوں کو بحال کرنے،پنجاب بھر کے تمام ملازمین کو بلاامتیاز سیکرٹریٹ ملازمین کی طرز پر یوٹیلٹی الاؤنش اور 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنش،دیگر صوبوں کی طرز پر گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،سیکرٹریٹ ملازمین کی طرز پر ہائیکورٹ کا فیصلہ مورخہ 20-3-1994کی روشنی میں 50فیصد سپیشل الاؤنس باقی محکمہ جات کے ملازمین کو دیا جائے،بنیوولت فنڈ کے تحت شادی کی گرانٹ،بچوں کے وظائف اور فوتیگی کی گرانٹ میں کئے گئے اضافہ کے نوٹیفکیشن کو بحال کیا جائے محکمہ زکوۃ،پبلک ہیلتھ انجیئرنگ سمیت تمام کنٹریکٹ ڈیلی ویجز اور BOMملازمین کو ریگولر کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اگر ایپکا کی طرف سے دیئے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر اسلام آباد اور لاہور دھرنا دے دیا جائے گا اور یہ دھرنا اس وقت تک ہوگا جب تک مطالبات منظور نہیں کئے جائیں گے۔