لیہ( صبح پا کستان )لیہ کے معروف ڈاکٹر محمد رمضان بھٹی جو گذشتہ دنوں پازیٹو کرونا کے دوران علاج دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے مرحوم کے بھائی محمد اشرف بھتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد رمضان بھٹی کی لیہ کے عوام کیلئے سرانجام دی گئی خدمات کا ہرطرف سے اعتراف ہو رہا ہے اور متاثرہ خاندان اپنے بھائی،باپ سربراہ کی جدائی پر غمزدہ ہیں شہری مرحوم کے دوست عزیز و اقارب ڈاکٹر محمد رمضان بھٹی کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کررہے ہیں جبکہ بعض حاسدین ناعاقبت اندیشن سوشل میڈیا پر بے بنیاد،بے سروپا باتیں اڑا کر گھٹیا پن کا مظاہرہ کررہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








