ملتان۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ہی دوبارہ حکومت بنائے گی اور حکمرانوں سے عوام کو جلد نجات ملے گی جنہوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے منیارٹی (ن) لیگ کا ہر اول دستہ ہے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر احسن اقبال کی مشاورت سے ڈاکٹر ثاقب دل آویز کو منیارٹی ونگ پنجاب کاجنرل سیکرٹری مقرر کئے جانے کے موقع پر کیااویس لغاری نے ڈاکٹر ثاقب دل آویز کوہدایت کی کہ وہ ملتان سمیت صوبہ بھر میں منیارٹی ونگ کی تنظیم سازی کریں۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










