لیہ {صبح پا کستان }آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال کی زیرنگرانی پولیس اہلکاران کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی،ڈی ایس پی شاہدہ نسرین ،ریزر و انسپکٹر محمد عامر کی سپرویژن میں اہلکاران کے مختلف ٹیسٹ ،محمد ندیم نے اہلکاران کو میڈیکل سہولیات کے حصول کے طریقہ کار بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس افسران و اہلکاران کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،اس سلسلہ میں پولیس لائن میں کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا ،
ڈی ایس پی شاہد ہ نسرین ،ریزر و انسپکٹر محمد عامر کی نگرانی میں طبی عملہ نے اہلکاران کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے ،سب انسپکٹر محمد ندیم نے افسران و اہلکاران کو میڈیکل سہولت کے حصول اورطریقہ کاربارے بتلاتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ملازمان کودی جانے والی میڈیکل کی سہولت ان کا حق ہے ، دوران سروس حادثہ یا بیماری کی صورت میں علاج و معالجہ کے اخراجات کا بوجھ اب ملازمان کو نہیں اٹھانا پڑے گا ،تمام اخراجات محکمہ برداشت کرے گا ،اہلکاران میڈیکل سہولت کے حصول کے طریقہ کار پر لازمی عمل کریں،ڈی پی او لیہ کے اس اقدام کا مقصد ملازمان کو مشکل کے وقت معاشی پریشانی سے بچانا ہے ۔ محکمہ پولیس اپنے بیمار یا زخمی ملازمان کی فلاح کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے کوشاں ہے ۔