لاہور۔ پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے خطیر فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ، نئے مالی سال میں پنجاب کی وفاق سے30ارب روپےکےشیئرلینےکی تجویز،محکمہ خزانہ پنجاب نےایوان وزیراعلی کو اعتماد میں لیکر وفاق کو آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق پنجاب نےوفاق کونئےمالی سال میں پنجاب کےلیے30 ارب روپے کا شیئر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام مختص کرنےکی اپیل کی ہےجس سےپبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں وفاق کی جانب سے صوبے میں جاری پروگرام مکمل ہوں گے۔محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف سے اعلان کردہ پروگرام صوبے میں پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کی جا رہی ہے جس میں قومی اراکین اسمبلی کے بیشتر منصوبے بھی پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل ہوں گے، محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیراعلی کو اعتماد میں لیکر وفاق کو آگاہ کردیا۔