لیہ(صبح پا کستان )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کا ضلع لیہ کا دورہ،کروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے خدمات دینے والے ینگ ڈاکٹرز کو خراج تحسین،100حفاظتی کٹس،ماسک کی فراہمی،
گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں صوبائی صدر ڈاکٹر سلمان حبیب کی قیادت میں چیئرمین پنجاب وائی ڈی اے ڈاکٹر خضر حٰات،صدر ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر نعمان چوہدری،صدر نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر فاران اسلم ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں تعینات ینگ ڈاکٹرز کا کرونا وائرس کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کا مورال بلند کرنے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دورہ کیا اس موقع پر صوبائی صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر سلمان حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں فرنٹ لائن کے کردار ادا کیا یہ ایسے سپاہی تھے جن کے پاس اپنی حفاظت کا سامان بھی موجود نہیں تھا لیکن قوم کی اس مشکل گھڑی میں پیچھے ہٹنے کی بجائے دن رات ہسپتالوں میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ینگ ڈاکٹرز نے حفاظتی کٹ کا مطالبہ کرتے رہے لیکن اپنی ڈیوٹی سے منہ نہ موڑا،جس کی وجہ سے ہمارے ڈاکٹرز اس موذی وائرس کا شکار بھی ہوئے آج جنوبی پنجاب کے اس ضلع لیہ کا دورہ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم دور دراز کے علاقوں میں کام کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہمارے ڈاکٹرز کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی جس مریض کو کوئی نہیں چھو سکتا اس مریض کا علاج ہمارے ڈاکٹرز نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے علاج معالجہ کیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اپنے ضلع لیہ کے ینگ ڈاکٹرز کو 100حفاظتی کٹ کے علاوہ ماسک مہیا کررہے ہیں اور ان کو ڈیوٹی سرانجام دینے پر خراج تحسین بھی پیش کررہے ہیں
اس موقع پر چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر خضر حیات،صدت ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر نعمان چوہدری،صدر نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر فاران اسلم نے بھی خطبا کیا آخر میں صدر وائی ڈی اے ضلع لیہ ڈاکٹر نجف شاہ ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام قادر نے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو ینگ ڈاکٹرز کے مورال کو اپ کرنے کا سبب قرار دیا۔