• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کورونا وبا؛ ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں، جاں بحق افراد کی تعداد ہزار سے زائد ہوگئی

webmaster by webmaster
مئی 21, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں, کرونا وائرس لیہ اپ ڈیٹ
0
کورونا وبا؛ ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں، جاں بحق افراد کی تعداد ہزار سے زائد ہوگئی

اسلام آباد / کراچی / لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے مزید شدت اختیار کرلی اور ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید دو ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہزار 293 ہوگئی۔ 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 46 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے جو کہ ایک دن میں ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں مجموعی اموات 1009 ہوگئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 345 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 299، پنجاب میں 289، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

سندھ میں صورت حال زیادہ گھمبیر

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار964 ہے۔ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں کورونا کیسز 16 ہزار 685 ہوگئے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968 کیسز، اسلام آباد میں ایک ہزار 138، گلگت میں 579 اور آزاد کشمیر میں 144 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی جاں بحق

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئی ہیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Post Views: 38
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ وائی ڈی اے پنجاب کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز کے لئے 100حفاظتی کٹ اور ماسک کا تحفہ

Next Post

راجن پور۔زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لئے ٹریننگ کا شیڈول جاری

Next Post

راجن پور۔زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لئے ٹریننگ کا شیڈول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد / کراچی / لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے مزید شدت اختیار کرلی اور ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید دو ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہزار 293 ہوگئی۔ 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 46 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے جو کہ ایک دن میں ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں مجموعی اموات 1009 ہوگئی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 345 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 299، پنجاب میں 289، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔ سندھ میں صورت حال زیادہ گھمبیر اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار964 ہے۔ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں کورونا کیسز 16 ہزار 685 ہوگئے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968 کیسز، اسلام آباد میں ایک ہزار 138، گلگت میں 579 اور آزاد کشمیر میں 144 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی جاں بحق ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئی ہیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر: کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.