سر براہ عوامی راج جمشید دستی کا دورہ لیہ
بھٹہ مزدوروں کے مطا لبات ایک ہفتہ میں تسلیم کئے جائیں وگرنہ بھر پور احتجاج ہو گا ۔ جمشید خان دستی
زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 19تک جاپہنچی ، جمشید خان دستی کا لواحقین سے اظہار تعزیت
لیہ(صبح پا کستان)بھٹہ مزدوروں کا بھٹہ مالکان کے ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج، ٹی ڈی اے چوک بند کر دیا، سربراہ عوامی راج جمشید دستی کی شرکت، مطالبات تسلیم کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دے دیا گیا۔تفصیل کے مطابق رواں ہفتہ میں دوسری مرتبہ بھٹہ مزدوروں نے طے شدہ اجرت نہ ملنے، سوشل سیکورٹی کارڈ نہ بننے اور بھٹہ مالکان کے ناروا سلو ک کے خلاف ٹی ڈی اے چوک پر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ٹی ڈی اے پر احتجاج کے دوران سٹرک مکمل طور پر بلاک رہی۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی راج جمشید خان دستی نے بھٹہ مزدوروں کے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہاکہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں اور ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ بھٹہ مالکان ، مزدوروں کا خون چوس رہے ہیں مگر ان سے کو ئی حساب کتاب کرنے والا نہیں۔ انہوں نے ایک ہفتہ کا وقت دیتے ہوئے کہاکہ اگر بھٹہ مالکان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو چوک اعظم ، لیہ کی سٹرکوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ بعدا زاں ایم این اے جمشید دستی و سمیت مظاہرین نے سخت گرمی میں سڑک پر دھرنا بھی دیا۔ ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو موقع پر پہنچے اور مظاہرین، جمشید دستی سے مذاکرات کرتے ہوئے ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے ایم این اے جمشید دستی کا یقین دلایا کہ دو روز میں بھٹہ مزدروں کے عہدیداران سے میٹنگ میں ان کے جائر مطالباتسلیم کرتے ہوئے مزدور پر تشدد کرنے والے بھٹہ مالک کے خلاف فوری کارروائی کی منظوری دی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 19تک جاپہنچی ، جمشید خان دستی کا لواحقین سے اظہار تعزیت
لیہ()زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 19تک جاپہنچی، سربراہ پاکستان عوامی راج جمشید خان دستی کی لواحقین کے گھر آمد، متاثرین کو ہسپتال میں بہتر طبی امداد نہ ملنے پر وزیر اعلی پنجاب ، چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ۔ سربراہ پاکستان عوامی راج جمشید خان دستی گزشتہ روز زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لئے پہنچنے تو لواحقین نے موقع پر موجود سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کو آڑے ہاتھوں لیا او ر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ناقص طبی سہولیات او ر ڈاکٹروں کی غفلت کی شکایت کے انبار لگاتے ہوئے جنوبی پنجاب میں اتنے بڑے واقعہ پر خادم اعلی کا نوٹس نہ لینے اور امدادی رقم کا اعلان نہ کرنے پر سابق صوبائی وزیر سے ہسپتالوں کی صورتحال وزیر اعلی کے علم میں لانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سربراہ جمشید خان دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زہریلی مٹھائی سے متعدد خاندان اجڑ چکے مگر نہ تو خادم اعلی کو جنوبی پنجاب کے یہ غریب نظر آئے اور نہ ہی علاج معالجہ میں کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی احکامات آئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہل وزیر اعلی کو مستعفی ہونا چاہیے اور لیہ کے ممبر ان اسمبلی استعفے دے کر اپنے آپ کو عوام کے عدالت میں پیش کریں۔ انہو ں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کامطالبہ کیا