محکمہ صحت پنجاب کی طرف سےپیرامیڈیکس کے مختلف کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے احکامات جاری
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد ضلع بھر کی 97مڈ وائف کی ای ڈی او ہیلتھ لیہ نے اپ گریڈیشن کر کے احکامات جاری وآرڈرز تقسیم،پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی پنجاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین،تفصیل کے مطابق محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پیرامیڈیکس کے مختلف کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے احکامات صوبہ بھر کے ای ڈی اوز کو کر دیئے گئے تھے گذشتہ روز ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ نے ضلع بھر کی 97مڈوائف کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے بنیادی سکیل 4/5سے ترقی دیتے ہوئے گریڈ 9میں کرنے کے احکامات جا ری کر دیئے ہیں ،مڈوائف کو اپ گریڈیشن کے احکامات کی تقسیم کے موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ نے کہا کہ محکمہ صحت ضلع لیہ عوام کو صحت کی بھر پور سہولیات دے رہی ہے جہاں دیگر مریضوں کے علاج معالج معالجہ کی طرف بھر پور توجہ دی جاتی ہے وہاں ماں اور بچہ کی صحت پر خصوصی فوکس کیا جاتا ہے ماں اور بچہ کے علاج معالجہ کیلئے دیگر سٹاف کے ساتھ ساتھ مڈوائف کا اہم رول ہے ترقی پانے کے بعد مڈ وائف اپنے کام زیادہ دلجمعی سے کریں گیاانہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین جن کی مدت ملازمت 10سال ہو چکی ہے ان کی اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے بھی کام ہو رہا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد کر دیا جائے گا،صوبائی نائبصدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی محمد ایوب انصاری نے کہا کہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں ترقی اور اپ گریڈیشن ہمارا بنیادی حق ہے جس کیلئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف و ارباب محکمہ ہیلتھ پنجاب کے مشکور ہیں انہوں نے ہماری آواز پر پیرامیڈیکس کے تمام کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے کے احکامات کر دیئے جن پر ضلع افسران مرحلہ وار کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کر لیا جائے گا، ،مڈ وائف کی گریڈ 9میں اپ گریڈیشن کرنے کے احکامات پر ضلعی صدر پیرا میڈیکل سٹاف اسوسی ایش مد وائف ونگ مسز نصرت پروین نے وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری صحت پنجاب،ای ڈی او صحت لیہ ،صوبائی عہدیداران پیرا میڈیکل ایسوسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مڈ وائف حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں،خاص طور پر زچہ بچہ کے علاج معالجہ کے دوران جونیئر ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتی ہیں ان کے بنیادی حقوق اور اپ گریڈیشن کے حصول کیلئے صوبائی صدر پیرامیڈیکل سٹاف اسیوسی ایشن ملک یوسف اعوان ،صوابئی نائب صدر محمد ایوب انصاری ،صوبائی چیئرمین ملک منیر،انیس الرحمن صوبائی جنرل سیکرٹری ،ضلعی تنظیم کے صدر احسان اللہ سیال کی محنت آج رنگ لائی ہے کہ آج ہمیں گریڈ 4/5سے اپ گریڈ کرکے گریڈ 9میں ترقی کے آرڈر مل گئے ہیں انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مڈوائف اب اپنے کام پر زیادہ دلجمعی سے فوکس کرکے کام کریں گی۔