پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔نثار احمد صوبائی صدر اسلامی جمعیت طلبہ
چوک اعظم (صبح پا کستان) پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کے لیے طلبہ کو کردار سازی کی طرف توجہ دینا ہوگی نثار احمد صوبائی صدر اسلامی جمعیت طلبہ کا چوک اعظم میں خطاب تفصیل کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم نثار احمد نے گزشتہ روز ڈویزنل ناظم سعد سعیہ اورصدر بزم لیہ حیدر سلطان ضلع لیہ کا دورہ کیا تنظیمی دورہ کے دوران چوک اعظم میں انکا استقبال ضلعی ناظم زوہیب بشیر گجر اور اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں کیا بعد آزاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا قیام پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا سانحہ مشرقی پاکستان میں بھی نوجوان طلبہ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے بنگلہ دیش میں آج بھی اسوقت کے نوجوان جہنوں نے پاکستان کے ٹوٹنے کے خلاف تحریک چلائی جانوں اور مالوں کے نذرانے پیش کیے انہیں بڑھاپے میں قیدو بند کی صعوبتیں اور پھانسی کی سزائیں دی جا رہی ہیں جبکہ پاکستانی حکمران اور مسلم امہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی فلاحی ریاست ہے اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے اسلامی جمعیت طلبہ اس سلسلہ میں ملک پاکستان کے طول وعرض میں طلبہ کی عملی کردار سازی کے لئے کوشاں ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے طلبہ کو کردار سازی کی طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر پریس رپورٹرچوک اعظم