• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا دورہ لیہ

کمشنر اظفر ضیاءنے ضلع میں انسداد کورونا،ڈینگی،ٹڈی دل ،انسداد مہنگائی اور گندم خریداری مہم بارے بریفنگ دی۔

webmaster by webmaster
مئی 10, 2020
in لیہ نیوز
0
صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا دورہ لیہ

لیہ( صبح پا کستان )صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا لیہ کا دورہ۔ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ضلع میں انسداد کورونا،ڈینگی،ٹڈی دل ،انسداد مہنگائی اور گندم خریداری مہم بارے بریفنگ دی۔ڈی پی او حسن اقبال، اے ڈی سی آر فیاض احمد ندیم، اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں کورونا کی روک تھام کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے جبکہ قرنطینہ اور تبلیغی مرکز کے 250سے زائد مقیموں کو مقررہ مدت کے بعد گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔مزید بتایاگیا کہ ضلع بھرکے مصروف مقامات مالیاتی ادارے ،مساجد،سرکاری دفاتر،ہسپتالوں ،اے ٹی ایمز مشین،پولیس اسٹیشن ،گلی محلوں،سبزی منڈیوں میں ڈس انفکیشن سپرے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جبکہ سبزی منڈ ی لیہ میں سینٹائزر گیٹ بھی نصب کیاگیا ہے جہا ں سے گزرنے والے افراد پرجراثیم کش سپرے کیاجاتاہے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں کوئی مقامی کیس رونما نہیں ہوا تاہم قریبی ضلع کا سفر کرنے کے بعد ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس کے خاندان کے افراد کو قرنطینہ جبکہ علاقہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاون کیا گیا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا لاک ڈاون کے متاثرین کو ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںجن کو بائیومیٹرک کے مسائل کی وجہ سے امداد نہیں ملی ان کا ڈیٹا نادرآفس سے بائیومیٹرک کیاجارہا ہے جس پر رہ جانے والے افراد کو امداد دے دی جاے گی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا گیا کہ پیشگی حفاظتی اقداما ت کے تحت محکمہ صحت الرٹ ہے ۔ ضلع میں رجسٹرڈ ہاٹ سپاٹ کاباقاعدہ معائنہ کرکے رجسٹرڈ فون کے زریعے رپورٹس صوبائی حکومت کو بھیجی جاتی ہے جبکہ انسداد ڈینگی سے بچاﺅ اور آگہی کے لیے کے لئے لیڈی ہیلتھ سپروائزرولیڈی ہیلتھ ورکرز ،سی ڈی سی سپروائیزر اور و سینٹری انسپکٹر پر مشتمل ٹیمیں کام کررہی ہیں اور ہرتحصیل میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور سی ڈی سی انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی طرف سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کئے جانے ولے لوکسٹ کومبیٹ آپریشنز،آگہی موک ایکسرسائز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں بتایا کہ گندم خریداری مہم جاری ہے جس کا ہدف ایک لاکھ 24ہزار 823میڑ ک ٹن ہدف مقررکیاگیا ہے خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی ،میرٹ وشفافیت کو ترجیح دیتے ہوئے ضلعی افسران اچانک معائنے بھی کررہے ہیں جبکہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے اب تک 18ہزار 200بوری گندم برآمد کرکے قبضہ میں لی جا چکی ہے۔صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور کسانوں کو ان کے حق کی فراہمی کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔گندم کی خریداری میں کاشتکار کے حقوق کا تحفظ اور استحصالی عناصر کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز رحم کے مستحق نہیں ان کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی دباو ¿ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔صوبائی سیکرٹری معدنیات نے ہدایت کی کہ تحصیل چوبارہ میں لوکسٹ کومبیٹ آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مستعدی سے کام کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Tags: layyah news
Previous Post

مسافتیں ۔۔اپنے دیس کی اپنی خوشبو

Next Post

کورونا سے ستائے پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر، آٹے کی قیمت بڑھادی گئی

Next Post
کورونا سے ستائے پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر، آٹے کی قیمت بڑھادی گئی

کورونا سے ستائے پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر، آٹے کی قیمت بڑھادی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ( صبح پا کستان )صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا لیہ کا دورہ۔ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ضلع میں انسداد کورونا،ڈینگی،ٹڈی دل ،انسداد مہنگائی اور گندم خریداری مہم بارے بریفنگ دی۔ڈی پی او حسن اقبال، اے ڈی سی آر فیاض احمد ندیم، اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں کورونا کی روک تھام کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے جبکہ قرنطینہ اور تبلیغی مرکز کے 250سے زائد مقیموں کو مقررہ مدت کے بعد گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔مزید بتایاگیا کہ ضلع بھرکے مصروف مقامات مالیاتی ادارے ،مساجد،سرکاری دفاتر،ہسپتالوں ،اے ٹی ایمز مشین،پولیس اسٹیشن ،گلی محلوں،سبزی منڈیوں میں ڈس انفکیشن سپرے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جبکہ سبزی منڈ ی لیہ میں سینٹائزر گیٹ بھی نصب کیاگیا ہے جہا ں سے گزرنے والے افراد پرجراثیم کش سپرے کیاجاتاہے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں کوئی مقامی کیس رونما نہیں ہوا تاہم قریبی ضلع کا سفر کرنے کے بعد ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس کے خاندان کے افراد کو قرنطینہ جبکہ علاقہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاون کیا گیا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا لاک ڈاون کے متاثرین کو ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںجن کو بائیومیٹرک کے مسائل کی وجہ سے امداد نہیں ملی ان کا ڈیٹا نادرآفس سے بائیومیٹرک کیاجارہا ہے جس پر رہ جانے والے افراد کو امداد دے دی جاے گی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات بارے بتایا گیا کہ پیشگی حفاظتی اقداما ت کے تحت محکمہ صحت الرٹ ہے ۔ ضلع میں رجسٹرڈ ہاٹ سپاٹ کاباقاعدہ معائنہ کرکے رجسٹرڈ فون کے زریعے رپورٹس صوبائی حکومت کو بھیجی جاتی ہے جبکہ انسداد ڈینگی سے بچاﺅ اور آگہی کے لیے کے لئے لیڈی ہیلتھ سپروائزرولیڈی ہیلتھ ورکرز ،سی ڈی سی سپروائیزر اور و سینٹری انسپکٹر پر مشتمل ٹیمیں کام کررہی ہیں اور ہرتحصیل میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور سی ڈی سی انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی طرف سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کئے جانے ولے لوکسٹ کومبیٹ آپریشنز،آگہی موک ایکسرسائز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں بتایا کہ گندم خریداری مہم جاری ہے جس کا ہدف ایک لاکھ 24ہزار 823میڑ ک ٹن ہدف مقررکیاگیا ہے خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی ،میرٹ وشفافیت کو ترجیح دیتے ہوئے ضلعی افسران اچانک معائنے بھی کررہے ہیں جبکہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے اب تک 18ہزار 200بوری گندم برآمد کرکے قبضہ میں لی جا چکی ہے۔صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور کسانوں کو ان کے حق کی فراہمی کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔گندم کی خریداری میں کاشتکار کے حقوق کا تحفظ اور استحصالی عناصر کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز رحم کے مستحق نہیں ان کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی دباو ¿ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔صوبائی سیکرٹری معدنیات نے ہدایت کی کہ تحصیل چوبارہ میں لوکسٹ کومبیٹ آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مستعدی سے کام کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.