• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مسافتیں ۔۔اپنے دیس کی اپنی خوشبو

webmaster by webmaster
مئی 10, 2020
in کالم
0
مسافتیں ۔۔اپنے دیس کی اپنی خوشبو

ہر دیس کی مٹی کی اپنی خوشبو ہوتی ہے، اور اس کی قدر پردیس جاکر معلوم پڑتی ہے۔۔
میری اس بات پر میرا بچپن کا دوست محمد مشہود اکثر مسکراتا تھا اور ایک ہی جواب دیتا ،
دیکھ یار یہ سب فرضی اور کتابی باتیں ہیں، اصل چیز رویپہ، پیسہ اور دستیاب سہولتیں ہیں، یہ چیزیں جہاں ملیں وہی آپ کا دیس ہے وہی آپ کی مٹی ہے۔
باقی خوشبو سے نہ تیرا پیٹ بھرنے والا ہے نہ ہی میرا،
چل اٹھ کینٹن پر ناشتہ کا بل دے اور 6th روڈ چلتے ہیں
کسی رویکروٹمنٹ ایجنسی پر اپنا مستقبل ڈھونڈتے ہیں۔۔

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں اور محمد مشہود یونیورسٹی کا آخری سمسڑ کا امتحان دے کر فارغ ہوچکے تھے۔ ہم نرسری کلاس سے اکٹھے دوست تھے، ایک ہی گاوں اور ایک ہی گلی کے رہنے والے،
شہر آکر ایک کمرہ کا فلیٹ یونیورسٹی کے قریب لیا، اور وہیں اپنی دنیا بسا لی، دیکھتے ہی دیکھتے وقت پر لگا کر اڑتا گیا ہم کبھی ہوم ٹیوشن تو کبھی کسی اکیڈمی میں ٹیچنگ کرکے گزراوقات کرنے لگے، جوں جوں وقت گزرتا گیا مستقبل کی فکر زیادہ ستانے لگی، اور یہ فکر اس وقت اعصاب پر چھا جاتی ہے جب آپ کے کچھ دوست ، ساتھی ملک سے باہر جاکر اچھے ملبوسات میں اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر فیس بک پر جب تصاویر اپلوڈ کرتے ہیں تو پھر تو اس ملک میں آپ کو اپنا مستقبل تاریک ہی تاریک نظر آتا ہے۔
بس اسی اثنا میں ہم دونوں نے ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کی خاک چھاننا شروع کی،
کبھی کوئی میڈیکل کے نام پر پیسے بٹور لیتا تو کبھی کچھ،
یہ کافی طویل داستان ہے اور اس حوالے سے مختلف تجربات بھی ہوئے جو انشاء اللہ آئیندہ پوسٹوں میں شامل کرتا رہوں گا۔۔
میں شروع ہی سےبیرون جاکر نوکری کرنے کے مخالف تھا مگر جب دوستوں کی فیس بک وال دیکھتا تھا جو بیرون ممالک جا چکے تھے تو بس دن رات ایک ہی الاپ ذہن میں چلتا تھا ” وہ بڑھے گئے ہم رہ گئے” ????‍♂️
المختصر ہم دونوں بھی ایک دن بیرون ملک پہنچ گئے،
کیسے پہنچے؟ کیا کیا ہوا؟ کن کے ہاتھ بکے؟ کہاں کہاں کی خاک چھانی؟ کتنے دن قید میں رہے یہ انشا اللہ اگلی پوسٹ میں کیونکہ یہ پوسٹ بہت طویل ہوجائے گی،
بس یہ جان لیں کہ آج 9 سال بعد میرے دوست نے صبح سویرے مجھے فون کیا اور کہا ۔۔
واقعی یار اپنی مٹی میں خوشبو ہوتی ہے اور یہ کبھی نہیں بھول سگتی ،
دنیا کی ہر آسائش سے اوپر ہوتی ہے اپنے دیس کی خوشبو ،
دیس اور اس کے باسی چاہے جیسے بھی ہوں، سسٹم چاہے جیسا بھی ہو، مگر دیس اپنا دیس ہوتا ہے،❤

آپ صرف اپنی گلی ، محلے اور بچپن کے گزرے پلوں کو یاد کریں تو آنسو چھلک جاتے ہیں ، کیسے سکول جایا کرتے تھے، وہ بستہ ، وہ کتابیں، وہ پین کی سیاہی، وہ امتحانات کی فکر، گرمی کی چھٹیاں، صبح چولہے کے پاس بیٹھ کر ماں کے ساتھ ناشتہ، سکول سے گھر آکر بغیر یونیفارم اتارے شام تک کھیلنا۔۔ الغرض کس کس یاد کو فوقیت دیں اور پردیس کی کس آسائش کے ساتھ، اس خوشی کا موازنہ کریں ؟؟
بس آنسوؤں چھلک جاتے ہیں ،????

واقعی ہر دیس کی اپنی خوشبو ہوتی ہے ۔۔
جلد پھر ملتے ہیں ۔۔
خدا آپ کا حامی و ناصر ہو ۔۔  اللہ نگہبان۔

 

Tags: poetry by jihan zib ali uk
Previous Post

کروڑ لعل عییسن میں غیر قانونی طور پر سٹاک کی گئی18ہزار 200بوری گندم برآمد

Next Post

صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا دورہ لیہ

Next Post
صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا دورہ لیہ

صوبائی سیکریٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا دورہ لیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
ہر دیس کی مٹی کی اپنی خوشبو ہوتی ہے، اور اس کی قدر پردیس جاکر معلوم پڑتی ہے۔۔ میری اس بات پر میرا بچپن کا دوست محمد مشہود اکثر مسکراتا تھا اور ایک ہی جواب دیتا ، دیکھ یار یہ سب فرضی اور کتابی باتیں ہیں، اصل چیز رویپہ، پیسہ اور دستیاب سہولتیں ہیں، یہ چیزیں جہاں ملیں وہی آپ کا دیس ہے وہی آپ کی مٹی ہے۔ باقی خوشبو سے نہ تیرا پیٹ بھرنے والا ہے نہ ہی میرا، چل اٹھ کینٹن پر ناشتہ کا بل دے اور 6th روڈ چلتے ہیں کسی رویکروٹمنٹ ایجنسی پر اپنا مستقبل ڈھونڈتے ہیں۔۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں اور محمد مشہود یونیورسٹی کا آخری سمسڑ کا امتحان دے کر فارغ ہوچکے تھے۔ ہم نرسری کلاس سے اکٹھے دوست تھے، ایک ہی گاوں اور ایک ہی گلی کے رہنے والے، شہر آکر ایک کمرہ کا فلیٹ یونیورسٹی کے قریب لیا، اور وہیں اپنی دنیا بسا لی، دیکھتے ہی دیکھتے وقت پر لگا کر اڑتا گیا ہم کبھی ہوم ٹیوشن تو کبھی کسی اکیڈمی میں ٹیچنگ کرکے گزراوقات کرنے لگے، جوں جوں وقت گزرتا گیا مستقبل کی فکر زیادہ ستانے لگی، اور یہ فکر اس وقت اعصاب پر چھا جاتی ہے جب آپ کے کچھ دوست ، ساتھی ملک سے باہر جاکر اچھے ملبوسات میں اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر فیس بک پر جب تصاویر اپلوڈ کرتے ہیں تو پھر تو اس ملک میں آپ کو اپنا مستقبل تاریک ہی تاریک نظر آتا ہے۔ بس اسی اثنا میں ہم دونوں نے ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کی خاک چھاننا شروع کی، کبھی کوئی میڈیکل کے نام پر پیسے بٹور لیتا تو کبھی کچھ، یہ کافی طویل داستان ہے اور اس حوالے سے مختلف تجربات بھی ہوئے جو انشاء اللہ آئیندہ پوسٹوں میں شامل کرتا رہوں گا۔۔ میں شروع ہی سےبیرون جاکر نوکری کرنے کے مخالف تھا مگر جب دوستوں کی فیس بک وال دیکھتا تھا جو بیرون ممالک جا چکے تھے تو بس دن رات ایک ہی الاپ ذہن میں چلتا تھا " وہ بڑھے گئے ہم رہ گئے" ????‍♂️ المختصر ہم دونوں بھی ایک دن بیرون ملک پہنچ گئے، کیسے پہنچے؟ کیا کیا ہوا؟ کن کے ہاتھ بکے؟ کہاں کہاں کی خاک چھانی؟ کتنے دن قید میں رہے یہ انشا اللہ اگلی پوسٹ میں کیونکہ یہ پوسٹ بہت طویل ہوجائے گی، بس یہ جان لیں کہ آج 9 سال بعد میرے دوست نے صبح سویرے مجھے فون کیا اور کہا ۔۔ واقعی یار اپنی مٹی میں خوشبو ہوتی ہے اور یہ کبھی نہیں بھول سگتی ، دنیا کی ہر آسائش سے اوپر ہوتی ہے اپنے دیس کی خوشبو ، دیس اور اس کے باسی چاہے جیسے بھی ہوں، سسٹم چاہے جیسا بھی ہو، مگر دیس اپنا دیس ہوتا ہے،❤ آپ صرف اپنی گلی ، محلے اور بچپن کے گزرے پلوں کو یاد کریں تو آنسو چھلک جاتے ہیں ، کیسے سکول جایا کرتے تھے، وہ بستہ ، وہ کتابیں، وہ پین کی سیاہی، وہ امتحانات کی فکر، گرمی کی چھٹیاں، صبح چولہے کے پاس بیٹھ کر ماں کے ساتھ ناشتہ، سکول سے گھر آکر بغیر یونیفارم اتارے شام تک کھیلنا۔۔ الغرض کس کس یاد کو فوقیت دیں اور پردیس کی کس آسائش کے ساتھ، اس خوشی کا موازنہ کریں ؟؟ بس آنسوؤں چھلک جاتے ہیں ،???? واقعی ہر دیس کی اپنی خوشبو ہوتی ہے ۔۔ جلد پھر ملتے ہیں ۔۔ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو ۔۔  اللہ نگہبان۔  
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.