لیہ:13اپریل2020( صبح پا کستان )گندم خریداری مہم پر اثرانداز ہونے والے مڈل مینوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائیں تاکہ صرف کاشتکارہی حکومتی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیاض احمدندیم نے گندم خریداری مراکز جمال چھپری،فتح پور،کروڑ کا معائنہ کرنے موقع پر کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرپرویز قریشی نے بریفنگ دی۔اے ڈی سی آر نے خریداری مراکز پرآنے والے کاشتکاروں کے لیے سایہ دار جگہ ،بیٹھنے کے لیے کرسیاں ،پینے کے لیے پانی کی فراہمی وسیکورٹی انتظامات کو چیک کیا۔انہو ں نے ہدایت کی گندم خریداری کے عمل کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے تمام خریداری مراکز پرمیرٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگزنہ برتی جائے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










