لیہ:01اپریل 2020( صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی ہدایت پر ضلع بھر کے مصروف مقامات،بنک،پولیس اسٹیشن ،ہسپتالوں ،سڑکات، مارکیٹوں اور گلی محلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے جراثیم کش محلول کا سپرے کرایا جارہا ہے۔
اس سلسلہ میں ریسکیو 1122،ایم سی حکام ، اور دیگر محکموں کی ٹیمیںسرگرم عمل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی ہدایت پرایم سی حکام لیہ نے زرعی ترقیاتی بنک،ایم سی بنک،ایچ بی ایل بنک،پنجاب بنک ،موبی لنک بنک اور ملحقہ اے ٹی ایم مشین،پولیس اسٹیشن ،ڈی ایچ کیو ہسپتال وٹریفک پولیس اسٹیشن، ٹاﺅن کمیٹی کوٹ سلطان نے ٹی ایچ کیو،پولیس اسٹیشن وبنکس اور ملحقہ اے ٹی ایم مشین ،ایم سی کروڑنے بنک، مساجدو مارکیٹس ،ٹاﺅن کمیٹی فتح پورنے تجارتی مراکز ،بنکس اور ملحقہ اے ٹی ایم مشین وٹراماسنٹر میں سپرے کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پنجاب کی احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کے تدارک ،پھیلاو کو روکنے کے لئے جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاﺅ پیشگی احتیاطی تدابیر کے تحت مشترکہ تعاون کے ذریعے ممکن بنایاجاسکتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے مزید کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی تاہم عوام حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوے گھروںسے غیرضروری طورپر نہ نکلیں اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک،جراثیم کش صابن اور سینیٹائزر کا ضرور استعمال کریں۔