ملتان ۔ کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بڑے شاپنگ مالز اور فیکٹریوں کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق شاپنگ کی ٹرالیوں اور گیٹ ہینڈلز پر سپرے کیا جائے ۔بڑی گراسری شاپس اور مالز کے فرش کی سٹریلائزیشن کی جائے۔ داخلی گیٹ پر صارفین کے استعمال کے لئے سینی ٹائزر کا انتظام کیا جائے ۔صارفین کو چیک کرنے کے لیے گیٹ پر تھر مل سکینرکا انتظام کیا جائے اور بخار،نزلہ اور کھانسی میں مبتلا صارفین کو مالز میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ ایس او پیز کے مطابق سیلرز کو ماسک اور گلوز پہننے کا پابند بنایا جائے ۔اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ جرثیم کش سویب رکھی جائیں ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails







