لیہ(صبح پا کستان)ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام قاری محمد رمضان نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کے احکامات کی پیروی کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے متعلقہ حکومتوں نے صوبوں اور وفاق میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے،عوام حکومتی فیصلہ پر مکمل عملدرآمد کریں ا
نہوں نے کہا گیا کہ عوام الناس حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، اللّٰہ سے رجوع کریں، کثرت سے استغفار اور توبہ کے ساتھ احتیاطی تدابیر سے ہی کورونا جیسی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مصافحہ نہ کرنا، اجتماعات سے دور رہنا، نماز اور مساجد کے حوالے سے علما اور مفتیان کی جانب سے ہدایات پر عمل کر ناواجب ہے، گھروں میں رہ کر ذکر و اذکار اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا کورونا کی وبا سے محفوظ رہنے کی تدابیر میں شامل ہے۔اسلام خود کو محفوظ رکھنے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کا حکم دیتا ہے، ایک انسان کی جان کی حفاظت پوری انسانیت کی جان کی حفاظت کے مترادف ہے، اسلام سلامتی، امن، محبت و رواداری کا دین ہے اور توکل علی اللّٰہ کے ساتھ ساتھ تدابیر اور حکمت کا درس دیتا ہے، رسول اکرم? کی سیرت طیبہ اور خلفائے راشدین کے عمل سے ہمیں رہنمائی لینی چاہیے، جس طرح اللّٰہ کے نبی ﷺ نے مجزوم (کوڑھ) کے مریض سے دور رہنے اور طاعون کے مقام میں داخل نہ ہونے کی اور نہ نکلنے کا حکم دیا ہے وہ ہمارے لیے صراط مستقیم ہے، مشکل کے ان لمحات میں باہمی وحدت اور اتحاد سے اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔