اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیر اعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے3ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔ مزدورطبقےکیلئے 2 سوارب کافنڈزرکھاہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسمال اورمیڈیم انڈسٹری کیلئے100ارب کا فنڈرکھاہے۔ مزدوروں کے لیے فوری 200ارب روپے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو فوری ٹٰیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے 100 ارب دیے جائیں گے۔ دالوں سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس میں کمی لارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 150 ارب روپے چار مہینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے۔ یوٹیلٹی اسٹور کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے جائیں گے۔ گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ کسانوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے اور کم سے کم دیہی علاقوں میں حالات قابو میں رہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھرمیں کرفیولگانے کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔ ہمیں کوروناسے نہیں،اس کےخوف اورغلط فیصلوں سے زیادہ نقصان ہوسکتا۔ کرفیولگانےسےملک پربہت برااثرپڑے گا کیا ہم کچی آبادیوں میں لوگوں کوراشن نہیں پہنچا سکتے۔