• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کرونا وائرس قدرتی آفت یا حیاتیاتی حملے کا نتیجہ؟ تحریر: رانااعجاز حسین چوہان

webmaster by webmaster
مارچ 24, 2020
in کالم
0
کرونا وائرس قدرتی آفت یا حیاتیاتی حملے کا نتیجہ؟ تحریر: رانااعجاز حسین چوہان

کرونا وائرس کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے، جیسا کہ دو عالمی طاقتیں چین اور امریکا اس کی ذمہ داری کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کررہی ہیں۔ امریکا اور چین کے درمیان کروناوائرس سے متعلق لفظی گولہ باری جاری ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کا ایک خوفناک بائیولوجیکل حملہ تھا، چین چونکہ دنیا کے نقشے پر معاشی اورجنگی قوت بن کر ابھررہا ہے کرونا وائرس کے ذریعے شاطر امریکیوں نے اسے اچھوت بنانے کے لیے کاری وار کیا۔ اس وائرس کے اٹیک کے لیے ووھان شہر کو اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ یہ شہر چائنا کے بالکل سینٹر میں ہے اور یہ مرکزی ٹرانسپوٹیشن حب ہے۔ چینی حکومت کے ترجمان نے الزام لگایا کہ امریکا چین میں بننے والی مصنوعات کی دنیا بھر میں ترسیل اور چینی ایجادات پر سخت پریشان ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کرونا وائرس کا حملہ کروایا لیکن یہ حملہ صرف چین پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر ہے۔ چین نے معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا عندیہ بھی دیاہے۔ دوسری طرف روسی سائنسدانوں نے بھی چین کے اس دعوے کی تصدیق کردی ہے، اور کہا ہے کہ یہ ایک امریکی سازش تھی جس کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کو روکنا اور وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اربوں ڈالرز کی ویکسین بیچ کر پیسہ کمانا ہے۔ایران نے بھی کرونا وائرس کو امریکا کی سازش قرار دیا، ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ وائرس کسی امریکی حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے جس کا مقصد ایران اور چین کو نقصان پہنچانا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے بھی کرونا وائرس راز کو بے نقاب کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ چین پر امریکا نے حیاتیاتی ہتھیار سے حملہ کیا ہے، اور یہ وائرس امریکا نے چین میں پھیلایا ہے۔ رحمن ملک کا کہنا تھاکہ دنیا میں بایولوجیکل اور کیمیکل وار فیئر اور اس کی جدید صورت سامنے آگئی ہے، اگر بایولوجیکل وارفیئر شروع ہو گئی تو یہ ففتھ جنریشن سے نکل کر سکستھ جنریشن میں چلی جائے گی، یعنی بم استعمال نہیں ہوں گے بلکہ اپنی جیب یا بریف کیس میں 5یا 7 سرنجیں لے جانی پڑیں گی۔ اسے روکنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کی جانی چاہیے۔ جبکہ متعدد امریکی اہلکار اسے”چینی وائرس“ کہہ رہے ہیں اور امریکی وزیر خارجہ پومپیو اسے کئی بار”ووہان وائرس“کہہ چکے ہیں۔اس سے قبل امریکی سینیٹر ٹام کاٹن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس پھیلانے کے پیچھے چین کا ہاتھ ہے، وہ اسکے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے جنہوں نے دنیا کو نشانہ بنایا۔ ایک انکشاف کرنل (ر) ڈاکٹر ڈینی شورام نے بھی کیا ہے جو اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق افسر ہیں اور ”کیمیکل اور بائیولاجیکل وارفئیر“ کے شعبے میں سینئر تجزیہ کار کے طورپرکام کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ چین کی ”ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی“ سے کرونا وائرس لیک ہوا اور پورے ملک میں پھیل گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا الزام ہے کہ چین یہ کام برسوں سے کررہا ہے اور ہماری اس پر نظرہے۔ چین کا کہنا ہے کہ بعض امریکی شخصیات کرونا وائرس کو چین کی ساتھ جوڑ رہی ہیں،ایسا کرنا چین کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔

لیکن اس حیاتیاتی حملے اور جوابی حملے کے حقیقی ذمہ داروں کے تعین میں تو شاید ایک عرصہ لگے اور اس کے ذمہ دار ممالک کو مستقبل میں ایٹمی تجربات پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ فی الوقت پوری دنیا کے ممالک میں پھیلے کرونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچنا اور اس کے معاشی نقصانات پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ نوول کرونا وائرس سے دنیا کے 178سے زائد ممالک میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے، کرونا کے سبب اموات کی تعداد 10ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر کی معاشی مشکلات اس پر مستزاد ہیں، اسٹاک مارکیٹیں کریش کر چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کا یہ خدشہ بے جا نہیں کہ اگر جلد کورونا کے پھیلاؤ کو نہ روکا گیا تو دنیا میں لاکھوں افراد موت کے گھاٹ اتر جائیں گے اور اس وباء سے غریب ممالک کے زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ بالخصوص پاکستان جیسے محدود وسائل والے ملک میں اس وباء کو پھیلنے سے فوری روکنا بہت ضروری ہے،اس کے لیے حکومت اور عوام کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ چین نے اس چیلنج میں جس طرح کامیابی حاصل کی ہے، وہ پوری دنیا بالخصوص ہمارے لئے خاص سبق ہے۔ چین کی طرف سے خوشخبری سنائی گئی کہ ووہان میں تمام عارضی ہسپتال بند کردئیے گئے ہیں۔ چینی فخر سے بتا رہے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دو دن میں ایسا ہسپتال تیار کرلیاگیا تھا، اور مختلف عام مقامات پر ایک سے دو ہفتے کے دوران ایسے 16ہسپتال تیار کئے جاچکے تھے۔ جبکہ ورزش کیلئے استعمال ہونے والے جم، سٹیڈیم، نمائش کے مراکز جیسے عوامی مقامات کو ہسپتال یا علاج گاہوں میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ آج چینی فخر سے بتا رہے ہیں کہ ووہان میں یہ عارضی 16 ہسپتال تو بند کردئیے گئے لیکن یہ تاریخ میں اپنا گہرا اثر اور نشان چھوڑ گئے ہیں جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ ان ہسپتالوں میں جب مریض آتے تو مایوس، گھبرائے یا حواس باختہ ہوتے تھے لیکن یہاں سے علاج کے بعد جب وہ روانہ ہوتے تو ان میں نیا اعتماد ہوتا، وہ صحت کے ساتھ ساتھ یہ احساس بھی لیکر جاتے کہ انہوں نے ایک بڑی مشکل کو ایک جان، ایک ٹیم اور وجود بن کر شکست دے دی ہے۔ یاد رہے یہ وائرس ان لوگوں کو جلد اپنی لپیٹ میں لیتا ہے جن کی قوت مدافعت کم ہو، لہٰذا ہماری پوری قوم کو متحد ہوکر اس آفت سے نمٹنا ہوگا۔اس کے لیے ضروری ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کو فریضہ اول جان کر ان پر عمل کیا جائے، جن لوگوں نے بیرون ملک سفر کیاہے ان سے میل جول میں احتیاط برتی جائے، عام میل جول ترک کردیاجائے، غیر ضروری سفر نہ کیا جائے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر کھانسی یاچھینک آنے کی صورت میں منہ، ناک کوٹشو یا کپڑے سے ڈھاپا جائے، اور ہاتھ کااستعمال نہ کیا جائے۔ ٹشو استعمال کے بعد ضائع کردیا جائے اور آلودہ ہاتھ سے آنکھ، ناک یا منہ کونہ چھویا جائے۔گلے ملنے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے، ہاتھوں کو صابن اورصاف پانی سے بار بار دھویا جائے۔ بخار،کھانسی اورسانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوی طور پر ڈاکٹرسے رجوع کیا جائے،تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ پر بروقت قابو پایاجاسکے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں تیزی کیساتھ پھیلتا ہے، اور متاثرہ شخص اگر کھانسے یا چھینکے اور اسکے منہ سے نکلنے والے ذرے یا بوندیں آپ تک پہنچیں تو یہ وائرس آپ کو متاثر کرسکتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ متاثرہ شخص سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔ اور احتیاطی تدابیر کے علاوہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے کہ ہماری قوم کو جلد اس بیماری سے نجات میسر آئے۔
٭……٭……٭
ای میل:ranaaijazmul@gmail.com

Tags: column by rana ejaz
Previous Post

لا ہور ۔ پنجاب میں 9 ماہ کے لیے بلدیاتی الیکشن ملتوی

Next Post

لیہ۔ عوام کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کے احکامات کی پیروی کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔قاری محمد رمضان

Next Post
لیہ۔ عوام کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کے احکامات کی پیروی کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔قاری محمد رمضان

لیہ۔ عوام کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کے احکامات کی پیروی کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔قاری محمد رمضان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
کرونا وائرس کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے، جیسا کہ دو عالمی طاقتیں چین اور امریکا اس کی ذمہ داری کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کررہی ہیں۔ امریکا اور چین کے درمیان کروناوائرس سے متعلق لفظی گولہ باری جاری ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کا ایک خوفناک بائیولوجیکل حملہ تھا، چین چونکہ دنیا کے نقشے پر معاشی اورجنگی قوت بن کر ابھررہا ہے کرونا وائرس کے ذریعے شاطر امریکیوں نے اسے اچھوت بنانے کے لیے کاری وار کیا۔ اس وائرس کے اٹیک کے لیے ووھان شہر کو اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ یہ شہر چائنا کے بالکل سینٹر میں ہے اور یہ مرکزی ٹرانسپوٹیشن حب ہے۔ چینی حکومت کے ترجمان نے الزام لگایا کہ امریکا چین میں بننے والی مصنوعات کی دنیا بھر میں ترسیل اور چینی ایجادات پر سخت پریشان ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کرونا وائرس کا حملہ کروایا لیکن یہ حملہ صرف چین پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر ہے۔ چین نے معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا عندیہ بھی دیاہے۔ دوسری طرف روسی سائنسدانوں نے بھی چین کے اس دعوے کی تصدیق کردی ہے، اور کہا ہے کہ یہ ایک امریکی سازش تھی جس کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کو روکنا اور وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اربوں ڈالرز کی ویکسین بیچ کر پیسہ کمانا ہے۔ایران نے بھی کرونا وائرس کو امریکا کی سازش قرار دیا، ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ وائرس کسی امریکی حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے جس کا مقصد ایران اور چین کو نقصان پہنچانا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے بھی کرونا وائرس راز کو بے نقاب کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ چین پر امریکا نے حیاتیاتی ہتھیار سے حملہ کیا ہے، اور یہ وائرس امریکا نے چین میں پھیلایا ہے۔ رحمن ملک کا کہنا تھاکہ دنیا میں بایولوجیکل اور کیمیکل وار فیئر اور اس کی جدید صورت سامنے آگئی ہے، اگر بایولوجیکل وارفیئر شروع ہو گئی تو یہ ففتھ جنریشن سے نکل کر سکستھ جنریشن میں چلی جائے گی، یعنی بم استعمال نہیں ہوں گے بلکہ اپنی جیب یا بریف کیس میں 5یا 7 سرنجیں لے جانی پڑیں گی۔ اسے روکنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کی جانی چاہیے۔ جبکہ متعدد امریکی اہلکار اسے”چینی وائرس“ کہہ رہے ہیں اور امریکی وزیر خارجہ پومپیو اسے کئی بار”ووہان وائرس“کہہ چکے ہیں۔اس سے قبل امریکی سینیٹر ٹام کاٹن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس پھیلانے کے پیچھے چین کا ہاتھ ہے، وہ اسکے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے جنہوں نے دنیا کو نشانہ بنایا۔ ایک انکشاف کرنل (ر) ڈاکٹر ڈینی شورام نے بھی کیا ہے جو اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق افسر ہیں اور ”کیمیکل اور بائیولاجیکل وارفئیر“ کے شعبے میں سینئر تجزیہ کار کے طورپرکام کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ چین کی ”ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی“ سے کرونا وائرس لیک ہوا اور پورے ملک میں پھیل گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا الزام ہے کہ چین یہ کام برسوں سے کررہا ہے اور ہماری اس پر نظرہے۔ چین کا کہنا ہے کہ بعض امریکی شخصیات کرونا وائرس کو چین کی ساتھ جوڑ رہی ہیں،ایسا کرنا چین کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ لیکن اس حیاتیاتی حملے اور جوابی حملے کے حقیقی ذمہ داروں کے تعین میں تو شاید ایک عرصہ لگے اور اس کے ذمہ دار ممالک کو مستقبل میں ایٹمی تجربات پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ فی الوقت پوری دنیا کے ممالک میں پھیلے کرونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچنا اور اس کے معاشی نقصانات پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ نوول کرونا وائرس سے دنیا کے 178سے زائد ممالک میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے، کرونا کے سبب اموات کی تعداد 10ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر کی معاشی مشکلات اس پر مستزاد ہیں، اسٹاک مارکیٹیں کریش کر چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کا یہ خدشہ بے جا نہیں کہ اگر جلد کورونا کے پھیلاؤ کو نہ روکا گیا تو دنیا میں لاکھوں افراد موت کے گھاٹ اتر جائیں گے اور اس وباء سے غریب ممالک کے زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ بالخصوص پاکستان جیسے محدود وسائل والے ملک میں اس وباء کو پھیلنے سے فوری روکنا بہت ضروری ہے،اس کے لیے حکومت اور عوام کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ چین نے اس چیلنج میں جس طرح کامیابی حاصل کی ہے، وہ پوری دنیا بالخصوص ہمارے لئے خاص سبق ہے۔ چین کی طرف سے خوشخبری سنائی گئی کہ ووہان میں تمام عارضی ہسپتال بند کردئیے گئے ہیں۔ چینی فخر سے بتا رہے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دو دن میں ایسا ہسپتال تیار کرلیاگیا تھا، اور مختلف عام مقامات پر ایک سے دو ہفتے کے دوران ایسے 16ہسپتال تیار کئے جاچکے تھے۔ جبکہ ورزش کیلئے استعمال ہونے والے جم، سٹیڈیم، نمائش کے مراکز جیسے عوامی مقامات کو ہسپتال یا علاج گاہوں میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ آج چینی فخر سے بتا رہے ہیں کہ ووہان میں یہ عارضی 16 ہسپتال تو بند کردئیے گئے لیکن یہ تاریخ میں اپنا گہرا اثر اور نشان چھوڑ گئے ہیں جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ ان ہسپتالوں میں جب مریض آتے تو مایوس، گھبرائے یا حواس باختہ ہوتے تھے لیکن یہاں سے علاج کے بعد جب وہ روانہ ہوتے تو ان میں نیا اعتماد ہوتا، وہ صحت کے ساتھ ساتھ یہ احساس بھی لیکر جاتے کہ انہوں نے ایک بڑی مشکل کو ایک جان، ایک ٹیم اور وجود بن کر شکست دے دی ہے۔ یاد رہے یہ وائرس ان لوگوں کو جلد اپنی لپیٹ میں لیتا ہے جن کی قوت مدافعت کم ہو، لہٰذا ہماری پوری قوم کو متحد ہوکر اس آفت سے نمٹنا ہوگا۔اس کے لیے ضروری ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کو فریضہ اول جان کر ان پر عمل کیا جائے، جن لوگوں نے بیرون ملک سفر کیاہے ان سے میل جول میں احتیاط برتی جائے، عام میل جول ترک کردیاجائے، غیر ضروری سفر نہ کیا جائے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر کھانسی یاچھینک آنے کی صورت میں منہ، ناک کوٹشو یا کپڑے سے ڈھاپا جائے، اور ہاتھ کااستعمال نہ کیا جائے۔ ٹشو استعمال کے بعد ضائع کردیا جائے اور آلودہ ہاتھ سے آنکھ، ناک یا منہ کونہ چھویا جائے۔گلے ملنے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے، ہاتھوں کو صابن اورصاف پانی سے بار بار دھویا جائے۔ بخار،کھانسی اورسانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوی طور پر ڈاکٹرسے رجوع کیا جائے،تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ پر بروقت قابو پایاجاسکے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں تیزی کیساتھ پھیلتا ہے، اور متاثرہ شخص اگر کھانسے یا چھینکے اور اسکے منہ سے نکلنے والے ذرے یا بوندیں آپ تک پہنچیں تو یہ وائرس آپ کو متاثر کرسکتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ متاثرہ شخص سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔ اور احتیاطی تدابیر کے علاوہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے کہ ہماری قوم کو جلد اس بیماری سے نجات میسر آئے۔ ٭……٭……٭ ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.