لاہور ۔ حکومت پنجاب نے 9 ماہ کے لیے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وفاق کو زکوٰة کی کٹوتی ایک ماہ قبل کرنےکی تجویزدی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے ڈاکٹراسامہ کوخراج عقیدت پیش کیا، 11 ارب کےفنڈزہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوفراہم کردیئےہیں، صوبےمیں 10ہزارڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کیےجائیں گے،بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کےلیےملتوی کررہےہیں ، تمام مساجدکے لیےایس اوپی جاری کردیئے ہیں۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن