لاہور ۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ریلوے نے 8 ٹرینیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 مارچ سے کراچی جانے والی 8 ٹرینیں بند کر دی جائیں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت کی درخواست پرکیا، جو ٹرینین معطل کی جا رہی ہیں، ان مسافروں کومتبادل انتظامات کرینگے، ریلوے کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ کرایہ واپس کرسکیں۔
یاد رہے افسران نے وزارت ریلوے کو ٹرین آپریشن بند یا محدود کرنے کی سفارشات کیں تھی، ریلوے انتظامیہ کو ٹرین آپریشن کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
ریلوے حکام کی جانب سے 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ جو ٹرینیں 22 مارچ سے بند کی جارہی ہیں ان میں پشاور سے کراچی کے درمیان میانوالی چلنے والی خوشحال خان خٹک ، لاہور سے کوئٹہ براستہ فیصل آباد اکبر ایکسپریس، کراچی سے ملتان کے درمیان چلنے والی سندھ ایکسپریس ، لاہور سے جڑوانوالہ کے درمیان چلنے والی راوی ایکسپریس ، دھابیجی ، حیدرآباد میر پور خاص کے درمیان چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس ،خان پور ، روہڑی کے درمیان چلنے والی روہی پسنجر ٹرین شامل ہے ۔