• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کورونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تبدیلی لائے، بلاول

webmaster by webmaster
مارچ 19, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کورونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تبدیلی لائے، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے اور اس کے لیے وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی لائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اللہ جب امتحان لیتا ہے تو اسے برداشت کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں قوائد اور ہدایات پر عمل کرنا ہے۔ ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے، میں جانتا ہوں کہ ہم میں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے، وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی لے کر آئے۔ وفاق اور صوبوں کو تنقید اور پوائنٹ اسکورنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جانوں اور معیشت کو بچائے، ہمیں دونوں محاذوں پر جنگ لڑنا پڑے گی۔ شہری اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے آئے افراد سے میل جول رکھنے والے افراد میں بھی وائرس پھیلا، ایران سے واپس آنے والے افراد کی فہرست ایف آئی اے سے نکلوائی،ہم نے تفتان قرنطینہ سے آنے والوں کو سب سے الگ تھلگ رکھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وائرس کی تشخیص کے لیے زیادہ ٹیسٹنگ کی اپروچ اپنائی جائے، سندھ حکومت نے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کا بندوبست کیا ہے، ایکسپو سینٹر کراچی میں ایک بڑا فیلڈ اسپتال بنایا جائے گا، اگر ہمیں اگلے 15 دن گھروں میں رہنا پڑا تو ہم ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو کھانا پہنچائیں گے۔ ہمیں سیلف آئسولیشن پر زور دینا ہے، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جا کر بیٹھیں اور لوگوں کو آگہی دیں۔

Post Views: 39
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

کرونا وائرس کا خدشہ: پاکستان ریلوے کا 8 ٹرینیں معطل کرنے کا فیصلہ

Next Post

کرونا وائرس سے مقابلہ کے لئےضروری ہے ..انجم صحرائی

Next Post
کرونا وائرس سے مقابلہ کے  لئےضروری ہے ..انجم صحرائی

کرونا وائرس سے مقابلہ کے لئےضروری ہے ..انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے اور اس کے لیے وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی لائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اللہ جب امتحان لیتا ہے تو اسے برداشت کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں قوائد اور ہدایات پر عمل کرنا ہے۔ ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے، میں جانتا ہوں کہ ہم میں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے، وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی لے کر آئے۔ وفاق اور صوبوں کو تنقید اور پوائنٹ اسکورنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جانوں اور معیشت کو بچائے، ہمیں دونوں محاذوں پر جنگ لڑنا پڑے گی۔ شہری اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے آئے افراد سے میل جول رکھنے والے افراد میں بھی وائرس پھیلا، ایران سے واپس آنے والے افراد کی فہرست ایف آئی اے سے نکلوائی،ہم نے تفتان قرنطینہ سے آنے والوں کو سب سے الگ تھلگ رکھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وائرس کی تشخیص کے لیے زیادہ ٹیسٹنگ کی اپروچ اپنائی جائے، سندھ حکومت نے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کا بندوبست کیا ہے، ایکسپو سینٹر کراچی میں ایک بڑا فیلڈ اسپتال بنایا جائے گا، اگر ہمیں اگلے 15 دن گھروں میں رہنا پڑا تو ہم ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو کھانا پہنچائیں گے۔ ہمیں سیلف آئسولیشن پر زور دینا ہے، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جا کر بیٹھیں اور لوگوں کو آگہی دیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.